امریکی فوج نے ایران جانے والے گیمبیا کے پرچم بردار جہاز کو تباہ کر دیا
👁️ 500 بار دیکھا گیا
امریکی فوج نے ایران جانے والے گیمبیا کے پرچم بردار جہاز کو تباہ کر دیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی سینٹرل کمانڈ یعنی سینٹکام نے اعلان کیا ہے کہ اس کی افواج نے جمعہ 29 مئی کو خلیجِ عمان میں بحری ناکہ بندی نافذ کرتے ہوئے ایک ایسے تجارتی جہاز کو ناکارہ بنا دیا جو ایران کی بندرگاہ کی جانب جا رہا تھا۔
سینٹکام کے مطابق ایم وی لاین سٹار نامی یہ جہاز بین الاقوامی سمندری حدود میں ایران کی طرف پیش قدمی کر رہا تھا۔
امریکی افواج نے جہاز کو 20 سے زائد بار وارننگ جاری کیں اور اسے بتایا کہ وہ امریکی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
بیان کے مطابق جب جہاز کے عملے نے ان ہدایات کو نظر انداز کیا تو ایک امریکی طیارے نے جہاز کے انجن روم کو نشانہ بناتے ہوئے ہیل فائر میزائل فائر کیا، جس کے نتیجے میں جہاز ناکارہ ہو گیا۔
سینٹکام نے کہا کہ ’یہ جہاز اب ایران کی طرف سفر جاری نہیں رکھ سکتا۔‘
سینٹکام نے مزید کہا کہ ناکہ بندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اب تک امریکی افواج پانچ تجارتی جہازوں کو تباہ کر چکی ہیں اور 116 جہازوں کا رخ موڑ چکی ہیں، جبکہ ایران کے ساتھ جنگ بندی برقرار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C