انقلاب ایران نے صرف جبر، کرپشن اور دہشتگردی کو فروغ دیا: ڈونلڈ ٹرمپ
👁️ 143 بار دیکھا گیا
انقلاب ایران نے صرف جبر، کرپشن اور دہشتگردی کو فروغ دیا: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) انقلاب ایران کی 40 ویں سالگرہ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے 40 سال میں صرف ناکامی پیدا کی۔
انقلاب ایران کی 40 ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ انقلاب ایران نے صرف جبر، کرپشن اور دہشت گردی کو فروغ دیا۔
انگریزی اور فارسی میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے لکھا کہ چالیس سالہ انقلاب کا نتیجہ صرف ناکامی ہے، ایرانی عوام اس سے کہیں زیادہ روشن مستقبل کے مستحق ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی کہ ایران نے اسرائیل پر حملے کی غلطی کی تو یہ انقلاب ایران کی آخری سالگرہ ثابت ہو گا۔نیتن یاہو کا یہ بھی کہا ہے کہ ایران کی دھمکیوں کو نظر انداز نہیں کرتے لیکن ان سے خوفزدہ بھی نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ دو سال پہلے ٹرمپ کے مشیر سلامتی جان بولٹنے کہا تھا کہ ایرانی انقلاب کو چالیسویں سالگرہ دیکھنا نصیب نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو اسرائیل کو تباہ کردیں گے جبکہ ایران بھر انقلاب کی حمایت میں مظاہرے کیے گئے۔
ایرانی صدر روحانی نے کہا کہ ایران نے پہلے بھی میزائل بنانے کے لیے کسی سے اجازت نہیں لی اور آئندہ بھی نہیں لے گا، فوجی طاقت میں توسیع جاری رکھے گا، امریکا کو نفسیاتی جنگ میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C