انڈیا نے مقامی ایئر ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا
👁️ 600 بار دیکھا گیا
انڈیا نے مقامی ایئر ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا
نئی دہلی (ڈیلی اردو) انڈیا نے مقامی طور پر تیار کردہ جدید ایئر ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس کا مقصد ملک کی اہم صنعتی اور دفاعی تنصیبات کو فضائی خطرات سے محفوظ بنانا ہے۔
اس دفاعی نظام کا مرکز ایک سینٹرلائزڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ہے جو ریڈار اور الیکٹرو آپٹیکل سینسر کے ذریعے فضائی اہداف کی مکمل تصویر پیش کرتا ہے۔ دشمن کے میزائل، ڈرونز یا دیگر ہوائی اہداف کی اونچائی، رفتار اور پرواز کے راستے کا تعین کرنے کے بعد یہ نظام سب سے موزوں ہتھیار کے ذریعے انہیں تباہ کرتا ہے۔
کوئک ری ایکشن سسٹم
زمین سے فضا میں وار کرنے والے ہتھیار QUICK REACTION SURFACE-TO-AIR MISSILES (SAMs) ہائی موبلیٹی لانچرز پر ریڈار کے ساتھ نصب ہیں۔ یہ 25 سے 30 کلومیٹر کی دوری اور 10 کلومیٹر کی اونچائی تک تیزی سے آنے والے جہاز، ہیلی کاپٹر، کروز میزائل اور گائیڈڈ بم کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ یہ لانچر آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے اور فوری طور پر استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔
کم دوری کے ہتھیار
انتہائی کم فاصلے کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیار روٹیری ونگ پلیٹ فارمز، یو اے وی اور کم رفتار والے فکسڈ ونگ ایئرکرافٹ کو نشانہ بنانے کے لیے ہیں۔ ان کی رینج تقریباً 6 کلومیٹر ہے اور یہ 4 کلومیٹر کی اونچائی تک پرواز کرنے والے اہداف کو تباہ کر سکتے ہیں۔
ہائی پاور لیزر ہتھیار
تیسری سطح پر ہائی پاور لیزر ڈائریکٹڈ انرجی ویپن نصب ہے۔ یہ ہتھیار کنسنٹریٹیڈ طاقتور لیزر شعاعوں کے ذریعے یو اے وی کے ایئر فریم یا اندر موجود مشینری کو تباہ کرتا ہے۔ لیزر ہتھیاروں کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ان کی استعمال کی کوئی حد نہیں ہوتی اور ایک وقت میں کئی ڈرونز یا ہوائی اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ڈی آر ڈی او کے سائنسدان راہل بیدی کے مطابق، “لیزر ہتھیار ایک جدید نظام ہے جو یو اے وی اور ڈرونز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر شامل کیا گیا ہے۔ اس سے فضائی دفاع کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔”
ایئر ڈیفنس کا مقصد
یہ نظام ملک کے اہم صنعتی مراکز، پاور پلانٹس، جوہری تنصیبات، ریڈار، فضائی اور میزائل اڈوں سمیت اہم فوجی اور دفاعی ٹھکانوں کو علاقائی تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کے موقع پر ملک کی اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے ’سدرشن چکر‘ نامی ایک ملٹی لیئر دفاعی شیلڈ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ ڈی آر ڈی او کا یہ تجربہ اسی دس سالہ دفاعی منصوبے کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C