اٹک میں درندہ صفت قاری نے 7 سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا
👁️ 118 بار دیکھا گیا
اٹک میں درندہ صفت قاری نے 7 سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا
اٹک (نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں درندہ صفت قاری نے 7 سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں درندہ صفت قاری عبدالحئی نے سات سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا، پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم قاری عبدالحئی نے اقبال جرم کرلیا، فتح جنگ کا ننھا حذیفہ والد کے پیچھے نماز مغرب کی ادائیگی کے لیے گھر سے نکلا تھا جس کو مدرسے کے قاری نے زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قاری عبدالحئی نے جرم چھپانے کے لیے سات سالہ حذیفہ کی لاش کنوئیں میں پھینک دی تھی۔
ڈی پی او اٹک کا کہنا ہے کہ ایسے درندوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، ملزم کو اس کی درندگی کی سخت سزا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اٹک کے علاقے فورملی میں مدرسے کے استاد نے اپنے 10 سالہ شاگرد کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے قاری کو گرفتار کرلیا تھا۔
بچے کی حالت دیکھ کر جب والدہ اس کو ہسپتال لے کر گئیں تو ڈاکٹر نے ٹیسٹ کرنے کے بعد بچے کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی تھی۔
پولیس نے میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر قاری تنویر کو گرفتار کرکے بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں زیادتی، غیرفطری، جنسی تعلق اور اغوا برائے بدفعلی کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5083 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C