‘اگر 1971 میں ہوتا تو کرتار پور کو پاکستان سے چھین لیتا’، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی
👁️ 49 بار دیکھا گیا
‘اگر 1971 میں ہوتا تو کرتار پور کو پاکستان سے چھین لیتا’، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ سن 1971 میں کرتار پور صاحب گوردوارہ واپس لینے کا ایک موقع اس وقت آیا تھا، جب نوے ہزار پاکستانی فوجیوں نے بھارت کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔
بھارت میں عام انتخابات اب اپنے آخری مرحلے میں پہنچ رہے اور اس کی مہم میں بھی شدت آتی جا رہی ہے، جس میں پاکستان کا ذکر مختلف طریقوں سے بار بار ہورہا ہے۔
بھارتی صوبے پنجاب میں پولنگ آخری مرحلے میں یکم جون کو ہو گی، جہاں گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا کہ اگر وہ سن 1971 میں اقتدار میں ہوتے تو سکھوں کے مقدس مقام کرتار پور صاحب کو پاکستان سے چھین لیتے۔
واضح رہے کہ کرتار پور صاحب بھارتی پنجاب کی سرحد سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر ہی پاکستانی سر زمین پر واقع ہے۔
پنجاب کے پٹیالہ شہر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، مودی نے کہا کہ پنجاب اور سکھ برادری ہمیشہ قومی تعمیر کی کوششوں میں سب سے آگے رہے ہیں۔ انہوں نے ریاست میں عام آدمی پارٹی کی حکومت پر بھی تنقید کی۔
تاہم ان کی بیشتر ریلیاں کانگریس پر تنقید اور پاکستان کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہوتی ہیں، چنانچہ سکھوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے انہوں نے کرتاپور صاحب کے جذباتی مسئلے کو چھیڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ سن 1971 میں کرتار پور صاحب گوردوارہ واپس لینے کا ایک موقع اس وقت سامنے آیا تھا، جب 90,000 سے زیادہ پاکستانی فوجیوں نے بھارتی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت، ”ہمارے ہاتھ میں ٹرمپ کارڈ تھا۔”
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر، ”مودی اس وقت ہوتے تو کرتاپور صاحب ان (پاکستان) سے چھین لیتے اور پھر ان کی فوجوں کو آزاد کر تے۔”
مودی نے سن 2019 میں کرتاپور صاحب کوریڈور کے افتتاح کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ”انہوں (کانگریس) نے ایسا نہیں کیا، لیکن میں نے اتنا کیا جتنا میں کر سکتا تھا۔”
ان کا کہنا تھا کہ 70 سالوں سے ”ہم صرف دوربین سے کرتار پور صاحب گردوارہ کے ‘درشن’ کر سکتے” تھے اور کرتارپور صاحب کا کوریڈور کھلنے سے سکھ یاتریوں کے لیے گرودوارے تک سفر کرنا آسان ہو گیا ہے۔
مودی نے ملک کی تقسیم کے لیے کانگریس کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس نے اقتدار کی خاطر ایسا کیا۔
واضح رہے کہ سکھوں کے پہلے گرو گرو نانک دیو نے اپنی زندگی کے آخری سال کرتارپور صاحب میں گزارے تھے اور سکھوں کے لیے یہ ایک مقدس مقام ہے۔ پاکستانی پنجاب میں کرتارپور صاحب بھارتی سرحد سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
مبصرین کے مطابق الیکشن کے موسم میں پاکستان مخالف جذبات اب تک پوری طرح بھڑک نہیں سکے ہیں، البتہ بھارت کا پڑوسی ملک ایک بار پھر سے بھارتی سیاست دانوں کا ایک مناسب پنچنگ بیگ بن چکا ہے۔
پاکستان سے متعلق مودی سمیت بھارتی رہنماؤں کے مختلف بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ یہ پاکستان کے ساتھ ایک غیر صحت مند جنون کی عکاسی کرنے کے ساتھ ہی انتخابی فوائد کے لئے ہائپر نیشنلزم کا استحصال کرنے کے دانستہ ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا، ”یہ بڑھتی ہوئی ملکی اور بین الاقوامی تنقید سے توجہ ہٹانے کی ایک مایوس کن کوشش کی نشاندہی کرتا ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4578 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C