ایرانی زائرین قریب ایک دہائی کے وقفے کے بعد عمرے کیلئے سعودی عرب روانہ
👁️ 84 بار دیکھا گیا
ایرانی زائرین قریب ایک دہائی کے وقفے کے بعد عمرے کیلئے سعودی عرب روانہ
تہران (ڈیلی اردو/ارنا/اے ایف پی/ڈی ڈبلیو) ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق، پیر 22 اپریل سے عمرہ کرنے والے ایرانی زائرین کا سعودی عرب کا سفر دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ سنی اکثریتی عرب بادشاہت سعودی عرب اور شیعہ اکثریتی ایران کے مابین سفارتی تعلقات دوہزار سولہ میں اُس وقت منقطع ہوئے تھے جب ریاض میں شیعہ عالم نمر النمر کو پھانسی دی گئی تھی جس کے خلاف احتجاج کے دوران ایران میں سعودی سفارتی مشنز پر حملے کیے گئے تھے۔
تہران اور ریاض کے درمیان کشیدگی کے سبب ایرانی زائرین تقریباﹰ ایک دہائی تک عمرے کی سعاردت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب نہیں جا سکے تھے۔
ایرانی سرکاری میڈیا ارنا کے مطابق پیر 22 اپریل کو زائرین کا پہلا گروپ سعودی عرب میں عمرہ ادائیگی کے لیے امام خمینی ائیرپورٹ تہران سے روانہ ہوا۔ گزشتہ برس چین کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے میں دونوں ممالک نے نو سال سے زائد عرصے کے بعد تعلقات بحال کرنے اور اپنے اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔ ایرانیوں کو پہلے ہی گذشتہ سال حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ اب اس سال ایرانی زائرین کے پہلے گروپ کے اراکین عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی مقدس شہر مکہ پہنچیں گے۔
Iranian Umrah pilgrims depart for Saudi Arabia after 10-year hiatushttps://t.co/ENSGfN169n pic.twitter.com/1j687b7ca7
— IRNA News Agency (@IrnaEnglish) April 22, 2024
ایرانی نیوز ایجنسی IRNA کے مطابق ایران نے اس سال کل 5,720 ایرانی عمرہ زائرین کے سعودی عرب جانے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عازمین، عمرہ کے لیے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ جا سکیں گے، ساتھ ہی تکنیکی خرابیوں کے سبب بار بارہونے والی تاخیر کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔
تہران میں سعودی سفیر عبداللہ بن سعود العنازی کئی ایرانی حکام کے ساتھ پیر کو حجاج کے پہلے گروپ کو رخصت کرنے کے لیے ہوائی اڈے پر موجود تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15516 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C