ایران کی روس کو بیلسٹک میزائلوں کی فراہمی سے انکار، نئی پابندیوں کی مذمت
👁️ 189 بار دیکھا گیا
ایران کی روس کو بیلسٹک میزائلوں کی فراہمی سے انکار، نئی پابندیوں کی مذمت
تہران (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) ایران نے یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے تہران پر نئی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں روس کو بیلسٹک میزائل کی فراہمی سے انکار کیا ہے ۔
یورپی یونین نے ایران کی جانب سے روس کو بیلسٹک میزائلوں کی مبینہ منتقلی سے منسلک ہونے پر، پیر کو ’ایران ایر‘ سمیت ایران کےسات افراد اور سات تنظیموں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
اس کے ساتھ ساتھ ،برطانیہ نے ایران پر پابندیوں کی اپنی فہرست میں 9 نئی نامزدگیوں کا اضافہ کیا ہے۔
گزشتہ ماہ ، امریکہ نے، انٹیلیجنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ روس نے یوکرین میں اپنی جنگ کے لیے ایران سے بیلسٹک میزائل حاصل کیے ہیں۔ امریکہ کا کہنا تھا کہ وہ انٹیلیجنس معلومات اتحادیوں کو فراہم کی گئی تھیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ان کے ملک نے روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کیے ہیں۔
بقائی نے روس-یوکرین جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ،” بد قسمتی سے بعض یورپی ملکوں اور برطانیہ نے بغیر ثبوت کے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اس تنازعہ میں فوجی مداخلت کی ہے ،جسے مکمل طور پر مسترد کیا گیا ہے۔”
بغائی نے تازہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے ایرانی افراد اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کرنا بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔
ایرانی ایئرلائنز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری مقصود اسدی سامانی نے ایران کی نیوز ایجنسی النا ( ILNA ) کو بتایا کہ ان پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی ایئر لائنز کی یورپ جانے والی تمام پروازیں روک دی جائیں گی۔
پابندیوں کی فہرست میں ساہا ایر لائنز، ماہان ایر اور ایران کے نائب وزیر دفاع سید حمزہ قلندری بھی شامل ہیں۔
یورپی یونین کے اس اقدام کے تحت ایران کے پاسداران انقلاب کے سر کردہ عہدے دار اور ایران ایئر کرافٹ مینوفیکچرنگ انڈسٹریز اور ایرو اسپیس انڈسٹریز آرگنائزیشن کے منیجنگ ڈائریکٹرز بھی پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
ان پابندیوں میں اثاثوں کا منجمد کرنا اور یورپی یونین میں سفر پر پابندی شامل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9262 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C