ایران جلد جوہری ہتھیاروں کا تجربہ کرنے والا ہے، یورپی انٹیلی جنس کا دعویٰ
👁️ 175 بار دیکھا گیا
ایران جلد جوہری ہتھیاروں کا تجربہ کرنے والا ہے، یورپی انٹیلی جنس کا دعویٰ
برسلز (ڈیلی اردو) یورپی انٹیلی جنس رپورٹس کے ایک سلسلے میں ایران کے نیوکلئیر پاور (جوہری طاقت) بننے سے متعلق ایک چونکا دینے والا دعویٰ کیا گیا ہے۔ 2023 میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران ممکنہ طور پر نیکلئیر ٹیسٹ کرنے کے قریب ہے اور اس نے اپنے فعال جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کے لیے غیر قانونی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔
مڈل ایسٹ میڈیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (MEMRI) نے سب سے پہلے اپنی ویب سائٹ پر مذکورہ انٹیلی جنس دستاویزات کے ترجمے شائع کیے تھے۔ اس انٹیلی جنس ڈیٹا میں سب سے زیادہ پریشان کن انکشاف نیدرلینڈز جنرل اینڈ انٹیلی جنس سیکیورٹی سروس (AVID) کی طرف سے آیا ہے۔
AVID کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے ہتھیاروں بنانے لائق یورینیم کی تیزی سے تیاری سے ایرانی جوہری تجربے کا آپشن قریب تر ہو رہا ہے۔
ڈچ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق، ’پچھلے سال، ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو آگے بڑھایا ہے۔ ایران نے 20 سے 60 فیصد افزودہ یورینیم کے ذخیرے میں اضافہ جاری رکھا ہوا ہے۔ سینٹری فیوجز کو 90 فیصد تک مزید افزودگی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جو جوہری ہتھیار بنانے کے لیے ضروری ہے۔‘
ایران ایٹمی طاقت کے کتنے قریب ہے؟
AVID رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’ایران ان معاہدوں کو مزید نظر انداز کر رہا ہے جو مشترکہ جامع منصوبہ بندی (JCPOA) کے فریم ورک کے اندر کیے گئے تھے۔
یورپی رپورٹس میں بنیادی طور پر 2022 میں ایران کے مبینہ غیر قانونی طرز عمل کا احاطہ کیا گیا ہے۔
سویڈش سیکیورٹی سروس نے 2023 میں اپنی سالانہ رپورٹ میں لکھا تھا کہ ’ایران صنعتی جاسوسی میں ملوث ہے، جس کا ٹارگٹ بنیادی طور پر سویڈش ہائی ٹیک انڈسٹری اور سویڈش مصنوعات ہیں جو جوہری ہتھیاروں کے پروگرام میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔‘
یروشلم پوسٹ نے ڈنمارک کی قومی سلامتی اور انٹیلی جنس سروس (PET) کی 2023 کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ’ایران پر اس کے جوہری اور میزائل پروگرام ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور روس کو ہتھیاروں کی فروخت کی وجہ سے بین الاقوامی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
Iran's fast-moving development of weapons-grade uranium is bringing the possibility of an Iranian first nuclear test closer.#Iran | #Nuclear | #Weaponshttps://t.co/pWYC4rpagO
— The Jerusalem Post (@Jerusalem_Post) August 14, 2023
پی ای ٹی نے اندازہ لگایا ہے کہ ایرانی سہولتکاروں نے فریق ثالث کے ذریعے ڈینش مصنوعات اور ٹیکنالوجی، جو ایران کے ہتھیاروں کی تیاری یا فوجی پروگراموں میں استعمال کی جا سکتی ہیں، کی خریداری کے ذریعے پابندیوں کو عبعر کرنے کی کوشش کی ہے‘۔
اسرائیلی بریگیڈیئر، اسرائیلی ڈیفنس سیکیورٹی فورم کے ایک سینئر محقق اور ایران کے ماہر جنرل یوسی کوپرواسر نے یروشلم پوسٹ کو بتایا کہ ’ایران واضح طور پر اپنے جوہری ہتھیاروں کے منصوبے کے لیے پرعزم ہے۔‘
کوپراواسر نے مزید کہا کہ ’یورپی انٹیلی جنس رپورٹس میں مختلف یورپی ممالک سے غیر قانونی طور پر آلات اور علم حاصل کرکے جوہری ہتھیاروں کے لیے بریک آؤٹ ٹائم کو کم کرنے کی خفیہ ایرانی کوششوں کی وضاحت کی گئی ہے۔‘
بڑے پیمانے پر ایران کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کے ایک سرکردہ ماہر سمجھے جانے والے کوپر واسر نے مزید کہا کہ ’رپورٹس یورپ میں ایرانی کوششوں کے صرف ایک حصے کو بے نقاب کرتی ہیں، اور یہ سمجھنا دانشمندی کی بات ہوگی کہ ان میں سے بہت سی کوششیں پوشیدہ رہی ہیں۔ ایران ممکنہ طور پر مغرب کی ترجمانی کر رہا ہے۔ ایران کے خلاف یورپی اور امریکی اقدامات کے بعد سے ایران کی طرف پالیسی کو کمزوری کی علامت سمجھا جاتا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ایک عبوری جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لیے کوشاں امریکہ اور دیگر عالمی طاقتیں ایران کو ایک نئی ’افہام و تفہیم‘ سے نواز رہی ہیں جو ایران کو جوہری ہتھیاروں کے مطلوبہ اجزاء کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھنے اور بڑھانے کی ترغیب دیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C