ایران جنگ کے سائے میں حج، سعودی عرب نے مکہ کے گرد فضائی دفاعی حصار نمایاں کر دیا
👁️ 815 بار دیکھا گیا
ایران جنگ کے سائے میں حج، سعودی عرب نے مکہ کے گرد فضائی دفاعی حصار نمایاں کر دیا
ریاض (ڈیلی اردو) دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، تاہم امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات اس سال حج انتظامات اور ماحول میں بھی نمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں فضائی دفاعی نظام، طیارہ شکن توپیں، میزائل شکن نظام، راڈار اور دیگر عسکری سازوسامان دکھایا گیا ہے، جبکہ پس منظر میں مسجد الحرام، مکہ کلاک ٹاور اور دیگر مقدس مقامات نمایاں ہیں۔
وزارتِ دفاع نے ویڈیو کے ساتھ پیغام میں کہا کہ فضائی دفاعی افواج کو مقدس مقامات کی فضائی حدود کے تحفظ اور ہر ممکن فضائی خطرے سے نمٹنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ حجاج کرام کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔
سعودی وزارتِ دفاع کی جانب سے مکہ کے اوپر پرواز کرتے ہیلی کاپٹروں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں، جن میں مسجد الحرام اور کعبۃ اللہ واضح طور پر دکھائی دیتے ہیں۔
مشاہدین کے مطابق گزشتہ برسوں کے برعکس اس بار سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ مواد میں طبی خدمات یا روایتی سکیورٹی انتظامات کے بجائے دفاعی اور عسکری تیاریوں کو زیادہ نمایاں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ اس وقت امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ اور خطے میں بڑھتی کشیدگی سے شدید متاثر ہے۔ 28 فروری کو ایران پر ہونے والے وسیع امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد خطے میں تناؤ میں اضافہ ہوا، جبکہ ایران نے جواباً اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک میں اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
اس کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن، سفری اخراجات اور تیل کی عالمی قیمتیں بھی متاثر ہوئی ہیں، تاہم سعودی حکام کے مطابق اس سال اب تک تقریباً 15 لاکھ 10 ہزار غیر ملکی زائرین حج کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ تعداد ہے۔
حج کے لیے آنے والے کئی زائرین نے خطے میں امن کی امید ظاہر کی ہے۔ مصر سے تعلق رکھنے والے محمد شہادہ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، “ایران کی جنگ نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے، کوئی بھی جنگ اور تباہی نہیں چاہتا۔”
دوسری جانب مراکش سے تعلق رکھنے والے 68 سالہ جریش محمد نے کہا کہ برسوں سے حج ان کا خواب تھا جو اس سال پورا ہوا۔
اس سال حج کے پہلے روز شدید گرمی بھی حجاج کے لیے ایک بڑا چیلنج رہی، جہاں مسجد الحرام میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C