ایران جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا لیکن افزودگی نہیں روکے گا"، سپریم لیڈر خامنہ ای
👁️ 519 بار دیکھا گیا
ایران جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا لیکن افزودگی نہیں روکے گا"، سپریم لیڈر خامنہ ای
تہران (ڈیلی اردو) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک اہم ٹیلی ویژن خطاب میں واضح کیا ہے کہ ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، لیکن وہ یورینیم کی افزودگی ہرگز بند نہیں کرے گا۔
اپنی تقریر میں آیت اللہ خامنہ ای نے تین نکات پر زور دیا: ایرانی قوم کا اتحاد، یورینیم کی افزودگی اور امریکہ کے ساتھ تعلقات۔
ان کا کہنا تھا کہ “ایران کی ترقی کا راز طاقتور بننے میں ہے، ہمیں فوجی، سائنسی اور ریاستی سطح پر اپنی طاقت کو بڑھانا ہوگا۔ جب ہم مضبوط ہوں گے تو دوسری جانب سے خطرہ باقی نہیں رہے گا۔”
امریکہ کے ساتھ تعلقات اور مذاکرات
خامنہ ای نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کو "خالص نقصان" قرار دیتے ہوئے کہا کہ “امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ یہ نقصان دہ بھی ہے۔ کوئی بھی ملک دھمکی کے تحت مذاکرات نہیں کرتا۔ دوسرا فریق وعدے توڑتا ہے، دھمکیاں دیتا ہے اور موقع ملنے پر قتل بھی کرتا ہے، ایسی حکومت کے ساتھ مذاکرات صرف نقصان دہ ہوں گے۔”
انھوں نے امریکی حکام کے ان بیانات کو سختی سے رد کیا جن میں ایران کی جوہری صنعت کو روکنے اور افزودگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس موقع پر خامنہ ای نے کہا: “جو کوئی بھی ایران کے اندر ایسی بات کرے گا، عوام اسے تھپڑ ماریں گے۔”
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کا جواب
خامنہ ای کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس خطاب کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا جس میں ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایران کو "دنیا میں دہشت گردی کی سب سے بڑی ریاست" قرار دیا اور کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہییں۔
ٹرمپ نے اپنی تقریر میں مزید کہا: "میں نے ایران کے رہنما کو فراخدلی سے خط لکھا لیکن انھوں نے دھمکیوں کے ساتھ جواب دیا۔" انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ “ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کی صلاحیت صرف امریکہ کے پاس ہے۔”
حالیہ جنگ اور ایران کا موقف
امریکی صدر نے اپنی تقریر میں ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کا دفاع بھی کیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران امریکہ نے ایران کے نتنز، اصفہان اور فردو میں ایٹمی مراکز پر فضائی حملے کیے تھے۔
یہ آیت اللہ خامنہ ای کا اسرائیل-ایران جنگ کے آغاز کے بعد چوتھا خطاب ہے۔ اپنی تقریر میں انھوں نے زور دیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہیں اور نہ ہی مستقبل میں بنائے جائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C