ایران مذاکرات میں، جوہری، میزائل پروگرام اور مظاہرین پر بات ناگزیر، مارکو روبیو
👁️ 250 بار دیکھا گیا
ایران مذاکرات میں، جوہری، میزائل پروگرام اور مظاہرین پر بات ناگزیر، مارکو روبیو
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم کسی بھی بامعنی نتیجے پر پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ ان مذاکرات میں جوہری پروگرام کے علاوہ ایرانی حکومت کے میزائل پروگرام اور مظاہرین کے ساتھ اس کے سلوک جیسے مسائل پر بھی بات ہو۔
رپورٹس کے مطابق، ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے امریکی موقف کے بارے میں سوال کے جواب میں روبیو کا کہنا تھا: ’میرے خیال میں مذاکرات سے حقیقتاً معنی خیز ننائج حاصل کرنے کے لیے کچھ چیزوں پر بات کرنا ضروری ہے جیسے کہ ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی رینج، خطے میں دہشت گرد تنظیموں کے لیے ان کی حمایت اور جوہری پروگرام کے علاوہ ان کا اپنے لوگوں کے ساتھ برتاؤ۔‘
روبیو کے مطابق انھیں ایران کے ساتھ مذاکرات سے خاطرخواہ نتائج کی امید نہیں۔ ان کا کہنا تھا: ’مجھے یقین نہیں کہ ہم ان کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں، لیکن بہرحال ہم کوشش کریں گے اور دیکھیں گے۔‘
روسی موقف
روسی وزارت خارجہ نے بُدھ کے روز کہا ہے کہ امریکی خدشات کو کم کرنے کے معاہدے کے تحت ایران سے یورینیئم واپس لینے کی تجویز ابھی بھی میز پر ہے۔ لیکن اب تہران کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ اسے کیا کرنا ہے۔‘
دو روز قبل ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹریٹ میں خارجہ پالیسی کے نائب علی باقری نے کہا تھا کہ ’ایرانی حکام کا کسی بھی ملک کو افزودہ جوہری مواد کی منتقلی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اور مذاکرات ایسے کسی مسئلے کے بارے میں بالکل نہیں ہیں۔‘
یہ ریمارکس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کے روس میں ایرانی افزودہ یورینیئم کو ذخیرہ کرنے کے بارے میں تہران اور واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کیے گئے تبصروں کے جواب میں ہیں کہ ’یہ مسئلہ کافی عرصے سے ایجنڈے پر ہے۔‘
150 طلبہ ہلاک
ادھر ایرانی ٹیچرز یونینز کی رابطہ کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران میں حالیہ احتجاجی مظاہروں میں 150 طلبہ ہلاک ہوئے ہیں۔
تنظیم نے اعلان کیا کہ ایک سو پچاس خالی بینچز سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک سے کیا چھین لیا گیا ہے۔ جینے کا امکان، سیکھنے کا حق، اور بغیر کسی خوف کے بڑھنے کا حق چھین لیا گیا ہے۔ یہ بچے مارے گئے، لیکن اس سے پہلے، انھیں کئی بار مٹا دیا گیا، سکول سے، گلی سے، سرکاری بیانیے سے، اور اس یاد سے جسے حکومت کنٹرول کرنا چاہتی تھی۔‘
کونسل نے کہا ہے کہ ’جب تک یہ بنچ خالی ہیں، کوئی روشن مستقبل نہیں ہے۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 311 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 210 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3416 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C