20/July/2026

ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا

👁️ 163 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا

ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی محکمہ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر دنیا بھر میں موجود امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ گروہ امریکی مفادات اور شہریوں کو بیرونِ ملک نشانہ بنا سکتے ہیں۔

 

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری تازہ سفری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ خطے میں سلامتی کی صورتحال بدستور پیچیدہ ہے، اس لیے امریکی شہری زیادہ احتیاط برتیں اور مقامی و بین الاقوامی خبروں کے ذریعے تازہ صورتحال سے آگاہ رہیں۔

 

بیان میں امریکی شہریوں، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ میں موجود افراد، کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے حالات پر نظر رکھیں اور بیرونِ ملک موجود امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی ہدایات پر عمل کریں۔

 

محکمہ خارجہ نے خبردار کیا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث سفری مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں، جن میں پروازوں کی منسوخی، تاخیر اور بعض اوقات فضائی حدود کی بندش شامل ہے۔

 

امریکی حکام کے مطابق حالیہ عرصے میں مشرقِ وسطیٰ کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی امریکی سفارتی تنصیبات کو خطرات کا سامنا رہا ہے۔

سفری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ گروہ دنیا بھر میں امریکی مفادات، امریکہ سے منسلک مقامات اور امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

محکمہ خارجہ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ضروری خطرات سے گریز کریں، مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قریبی امریکی سفارتی مشن سے رابطہ کریں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C