10/June/2026

ایران معاہدہ کرے ورنہ حملے جاری رہیں گے، امریکی صدر ٹرمپ

👁️ 193 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران معاہدہ کرے ورنہ حملے جاری رہیں گے، امریکی صدر ٹرمپ

ایران معاہدہ کرے ورنہ حملے جاری رہیں گے، امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا نے گزشتہ روز ایران پر "سخت حملہ" کیا تھا اور آج بھی مزید سخت حملے کیے جائیں گے۔

 

اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ قریب ہے، لیکن تہران تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو معاہدے پر دستخط کر دینے چاہئیں کیونکہ اسے کبھی بھی جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایران میں فوجی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی امریکی ہیلی کاپٹر کو گرائے جانے کے جواب میں کی گئی۔

 

ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے جسک، سرک اور قشم کے متعدد مقامات پر حملے کیے، جبکہ جوابی کارروائی میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے امریکی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

 

خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور امریکا و ایران کے درمیان براہ راست تصادم کے خدشات مزید گہرے ہو گئے ہیں۔ 

 

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آج رات ایران پر بڑاحملہ کرے گا، اہم تنصیبات پر بمباری کی جائے گی۔

 

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ایران پر آج رات ہونے والے حملے سخت اور واضح ہوں گے‏۔ امریکا ایران میں اہم تنصیبات پر بمباری کرے گا‏۔آج رات کے حملے امریکی فوجی مفادات کو آگے بڑھائیں گے اور سفارتی پوزیشن کو مضبوط کریں گے۔

 

اس  کے علاوہ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ایرانی میزائل اپنے ہدف کو نشانہ نہیں بناتے‏۔ اپاچی ہیلی کاپٹر کے پائلٹس کی حالت بہتر ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C