ایران میں ایٹمی جوہری توانائی کا ای میل سرور ہیک کرلیا گیا
👁️ 157 بار دیکھا گیا
ایران میں ایٹمی جوہری توانائی کا ای میل سرور ہیک کرلیا گیا
تہران + لندن (ڈیلی اردو/رائٹرز/تسنیم نیوز) ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کے ذیلی اداروں میں سے ایک محکمے کا ای میل سرور بیرون ملک سے ہیک کرکے تمام معلومات آن لائن جاری کی گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ’بلیک ریوارڈ‘ نامی ایرانی ہیکنگ گروپ نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ انہوں نے ایران میں مظاہروں کی حمایت کے لیے ایرانی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے ہیک شدہ معلومات جاری کی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ مہینے 22 سالہ مہسا امینی کو اخلاقی پولیس نےاسکارف ’ٹھیک سے نہ پہننے پر‘ گرفتار کیا تھا، حراست کے دوران وہ کومہ میں چلی گئی تھیں جہاں وہ انتقال کر گئی تھیں، ان کی موت کے بعد ایران میں حالیہ برسوں کے بڑے مظاہرے شروع ہوئے۔
ہیکر کی جانب سے 22 اکتوبر کوٹوئٹر کی ایک پوسٹ میں لکھا تھا ’مہسا امینی اور خواتین کی زندگی اور آزادی کے لیے‘، اور اس پیغام کے ساتھ ہی معلومات جاری کردی گئی تھیں۔
Iran's atomic energy organization says e-mail was hacked, state media says https://t.co/809AEbT862 pic.twitter.com/Aq2DVWzU01
— Reuters (@Reuters) October 23, 2022
ہیکر گروپ بلیک ریوارڈ نے بتایا کہ جاری کردہ معلومات ہوشر پاور پلانٹ کے انتظام اور آپریشنل شیڈول کے حوالے سے ہے، اس کےعلاوہ وہاں کام کرنے والے ایرانی اور روسی ماہرین کے پاسپورٹ اور ویزہ، ملکی اور غیر ملکی شراکت داروں سے ایٹمی معاہدے کے حوالے سے بھی تفصیلات شامل ہیں۔
ایٹمی توانائی کی تنظیم جنرل ڈپارٹمنٹ آف پبلک ڈپلومیسی اینڈ انفارمیشن نے جاری کردہ معلومات کو خاص اہمیت نہیں دی اور کہا کہ ’ہیکر کا مقصد صرف عوام کی توجہ احتجاج کی جانب مبذول کروانا تھا‘
2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان مذاکرات کئی مہینوں سے تعطل کا شکار ہیں دوسری جانب 12 اکتوبر کو امریکا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے خاص دلچسپی نہیں رکھتا۔
اسی دوران مہسا امینی کے حق میں احتجاج کرنے والے مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد ایران کے دارالحکومت تہران میں شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی کلاسز معطل کرکے آن لائن کلاسز شروع کی گئی تھیں۔
تسنیم نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ جب 22 اکتوبر کو کلاسز دوبارہ شروع کی گئیں تو کئی طالبات ایران کے لازمی حجاب پہنے کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حجاب کے بغیر مردوں کے لیے مختص ہال میں داخل ہوئی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C