03/January/2026

ایران میں ’دس مظاہرین‘ کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

👁️ 247 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران میں ’دس مظاہرین‘ کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

ایران میں ’دس مظاہرین‘ کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

نیو یارک (ڈیلی اردو/بی بی سی) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی خصوصی نمائندہ مائی ساتو نے ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران دس مظاہرین کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

بی بی سی کے مطابق اقوام متحدہ کی نمائندہ مائی ساتو کا کہنا ہے کہ ایران میں ملک گیر مظاہروں کے چھٹے روز میں داخل ہو گئے ہیں اور اس صورت حال پر ادارہ گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

 

ان کے مطابق ’موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بڑھ گئی ہیں۔

 

انھوں نے ایرانی حکام پر زور دیا کہ وہ اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حقوق کا احترام کریں اور مظاہرین کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔

 

مائی ساتو کے بیان کے مطابق آزادی کی تحریک کے دوران جو پرتشدد ردعمل دیکھنے میں آیا اسےدہرانا نہیں چاہیے۔’لوگوں کو اپنے اختلاف کا اظہار کرنے اور انتقامی کارروائیوں کے خوف کے بغیر پرامن احتجاج میں حصہ لینے کے قابل ہونا چاہیے۔‘

 

واضح رہے کہ ایران میں کرنسی کی قدر میں بے تحاشہ کمی اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ لگ بھگ چھ روز قبل شروع ہوا تھا جو بدستور جاری ہے۔ مظاہرین اور ایرانی سکیورٹی فورسز کے درمیان گذشتہ چھ روز میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک دس مظاہرین اور ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C