ایران میں یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر بند ہے، وزیر خارجہ عباس عراقچی
👁️ 373 بار دیکھا گیا
ایران میں یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر بند ہے، وزیر خارجہ عباس عراقچی
تہران (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے/اے ایف پی/روئٹرز) ایرانی وزیر خارجہ کے اس بیان کو تہران کا یہ اشارہ سمجھا جا رہا ہے کہ جوہری پروگرام پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے۔ تاہم عراقچی نے پرامن مقاصد کے لیے یورینیم کی افزدوگی کو ایران کا ناقابلِ تردید حق بھی قرار دیا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی مقام پر یورینیم کی افزودگی نہیں کی جا رہی۔ ایران کے اعلیٰ ترین سفارت کار کے اس تازہ بیان کو مغربی ممالک کے لیے ایک اشارہ سمجھا جا رہا ہے کہ تہران اپنے جوہری پروگرام پر ممکنہ مذاکرات کے لیے اب بھی دروازہ بند نہیں کر رہا۔
ایران میں موجود امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس سے وابستہ ایک صحافی کے سوال کے جواب میں عراقچی نے جون میں اسرائیل اور امریکا کی جانب سے 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی افزودگی مراکز پر بمباری کے بعد ملکی جوہری پروگرام سے متعلق تہران حکومت کا اب تک کا سب سے واضح بیان دیا۔
عراقچی نے کہا، ’’ایران میں کوئی خفیہ جوہری افزودگی نہیں ہو رہی۔ ہماری تمام تنصیبات انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی نگرانی اور حفاظتی اقدامات کے تحت ہیں۔ ابھی کوئی افزودگی اس لیے نہیں ہو رہی کیونکہ ہماری افزودگی کی تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے۔‘‘
امریکا اور دیگر ممالک کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے درکار شرائط کے سوال پر عراقچی نے کہا کہ ایران کا اپنے جوہری پروگرام پر پیغام ’’بالکل واضح‘‘ ہے۔
انہوں نے کہا، ’’پرامن جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال اورافزودگی کا ایران کا حق ناقابلِ تردید ہے۔ یہ ہمارا حق ہے، ہم اسے جاری رکھیں گے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری، بشمول امریکہ، ہمارے اس ناقابلِ تردید حق کو تسلیم کرے گی۔‘‘
ایرانی حکومت نے اے پی کے رپورٹر کو تین روزہ ویزا جاری کیا تھا تاکہ وہ دیگر برطانوی اور بین الاقوامی صحافیوں کے ساتھ ایک سربراہی اجلاس میں شرکت کر سکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C