ایران نے اسرائیل کیلئے حملوں کے الزام میں 6 قیدیوں کو پھانسی دے دی
👁️ 416 بار دیکھا گیا
ایران نے اسرائیل کیلئے حملوں کے الزام میں 6 قیدیوں کو پھانسی دے دی
تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) ایران نے ہفتے کے روز ایسے چھ قیدیوں کو سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا، جن پر الزام تھا کہ وہ اسرائیل کی ہدایت پر ملک کے جنوب مغربی علاقوں میں حملوں میں ملوث تھے۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ مشتبہ افراد خوزستان صوبے کے شہر خرم شہر کے اطراف میں بم دھماکوں میں ملوث تھے۔ ان حملوں کے نتیجے میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکار ہلاک بھی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ یہ علاقہ طویل عرصے سے نسلی اور سیاسی تناؤ کا مرکز رہا ہے۔
جون سن 2025 میں ایران اور اسرائیل کے درمیان مختصر جنگ کے بعد ایرانی سکیورٹی اداروں نے ایسے مشتبہ افراد کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کی تھیں، جن پر اسرائیل سے تعلقات کا شبہ تھا۔
ایرانی عدلیہ سے منسلک نیوز ایجنسی میزان کے مطابق پھانسی پانے والے افراد عرب نسل کے علیحدگی پسند تھے۔ خوزستان کی عرب آبادی طویل عرصے سے مرکزی حکومت کی جانب سے امتیازی سلوک کی شکایت کرتی آئی ہے۔ میزان کے مطابق یہ سزائیں ہفتے کی صبح خوزستان صوبے میں عمل میں لائی گئیں۔
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ایران میں سن 2025 کے دوران اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ پندرہ برسوں میں سب سے زیادہ بتائی گئی ہیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ تعداد شاید اس سے بھی زیادہ ہو کیونکہ بہت سی سزاؤں کی اطلاع عام نہیں کی جاتی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C