10/June/2026

ایران نے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، جواب دینا ہوگا، صدر ٹرمپ

👁️ 12 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران نے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، جواب دینا ہوگا، صدر ٹرمپ

ایران نے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، جواب دینا ہوگا، صدر ٹرمپ

واشنگٹن (نمائندہ ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے گزشتہ رات آبنائے ہرمز کے قریب ایک جدید امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، تاہم اس میں سوار دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔

 

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امریکی فوج نے آگاہ کیا ہے کہ یہ واقعہ ایرانی کارروائی کے دوران پیش آیا، اور اس کا جواب دینا لازمی ہوگا۔

 

اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بتایا تھا کہ اپاچی ہیلی کاپٹر عمان کے ساحل کے قریب علاقائی پانیوں میں معمول کے گشت کے دوران گر کر تباہ ہوا، جبکہ دونوں پائلٹس کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

 

سینٹکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

 

ایران نے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید  کر دی۔

 

ایرانی نائب وزیرخارجہ نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ سے گفتگو میں کہا کہ  تہران کا امریکی اپاچی ہیلی کاپٹرپرحملے سے کوئی تعلق نہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایاگیا۔آبنائے ہرمز کی کشیدہ صورتحال میں ایسے واقعات غیرارادی طور پرپیش آسکتے ہیں

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C