ایران نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ‘فتّاح’ کی رونمائی کردی
👁️ 139 بار دیکھا گیا
ایران نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ‘فتّاح’ کی رونمائی کردی
تہران (ڈیلی اردو/رائٹرز) ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فتاح نامی میزائل چودہ سو کلو میٹر تک ہر قسم کے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صدر رئیسی اور پاسداران انقلاب کے کمانڈروں نے منگل چھ جون کو اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
ایران میں حکام نے مقامی طور پر تیار کردہ پہلا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل منگل چھ جون کو نمائش کے لیے پیش کیا۔ تہران حکومت کی طرف سے اٹھایا گیا یہ قدم، اس کی میزائل صلاحیتوں کے بارے میں مغربی خدشات کو بڑھا سکتا ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے فتاح نامی میزائل کی ایک تقریب میں رونمائی کی تصاویر شائع کیں۔ اس تقریب میں صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈروں نے شرکت کی۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ کے حوالے سے بتایا، ”فتاح ہائپرسونک میزائل کی رینج 1,400 کلومیٹر ہے اور یہ ہر قسم کی دفاعی ڈھال کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔‘‘
ہائپرسونک میزائل آواز کی رفتار سے کم از کم پانچ گنا تیز اور پیچیدہ رفتار پر پرواز کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔ گزشتہ سال اسلامی جمہوریہ نے کہا تھا کہ اس نے ایک ایسا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل تیار کیا ہے، جو فضا کے اندر اور باہر جا سکتا ہے۔ سرکاری ٹی وی نے کہا کہ ایران کا فتح میزائل ‘دشمن کے جدید میزائل شکن نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے اور یہ میزائلوں کی نسل کے اس میدان کی ایک بڑی چھلانگ ہے۔‘‘
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق، ”یہ اسرائیل کے آئرن ڈوم سمیت امریکہ اور صیہونی حکومت کے جدید ترین اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کو نظرانداز کر سکتا ہے۔‘‘ مزید کہا گیا ہے کہ کہ فتاح کی رفتار 15,000 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
امریکی اور یورپی مخالفت کے باوجود ایران نے کہا ہے کہ وہ اپنے دفاعی میزائل پروگرام کو مزید ترقی دے گا۔ تاہم مغربی عسکری تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران بعض اوقات اپنی میزائل صلاحیتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔ یہ ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری سے متعلق خدشات ہی تھے، جن کی وجہ سے سابق امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چھ عالمی طاقتوں کی دو ہزار پندرہ میں ایران کے ساتھ کی گئی نیوکلئیر ڈیل سے سن دوہزار اٹھارہ میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹرمپ نے ایرا ن کے ساتھ جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران پر دوبارہ امریکی پابندیاں عائد کر دیں، جس کے نتیجے میں تہران نے اپنی جوہری سر گرمیاں بحال کردیں اور امریکہ، یورپ اور اسرائیل کو بھی ایک مرتبہ پھر اس تشویش میں مبتلا کر دیا کہ ایران ایٹم بم تیار کر سکتا ہے۔
ایران اس طرح کے عزائم کی مسلسل تردید کرتا رہا ہے۔ تہران اور امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے درمیان جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے بالواسطہ بات چیت گزشتہ ستمبر سے تعطل کا شکار ہے۔
اسرائیل عالمی طاقتوں کی طرف سے تہران کے ساتھ جوہری معاہدہ بحال کرنے کی کوششوں کی مخالفت کرتا ہے اور طویل عرصے سے دھمکی دیتا رہا ہے کہ اگر سفارت کاری ناکام ہو جاتی ہے تو فوجی کارروا ئی کرے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3577 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3524 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C