ایران پر دوبارہ حملے کی اسرائیلی دھمکی، مجتبیٰ خامنہ ای کی مسلم ممالک سے اتحاد کی اپیل
👁️ 193 بار دیکھا گیا
ایران پر دوبارہ حملے کی اسرائیلی دھمکی، مجتبیٰ خامنہ ای کی مسلم ممالک سے اتحاد کی اپیل
تہران / تل ابیب (ڈیلی اردو) ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے، جبکہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مسلم ممالک پر امریکا اور اسرائیل کے خلاف متحد ہونے پر زور دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر توانائی نے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کی بحالی کو حملے کی ممکنہ وجہ قرار دیا، دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر نے مسلم دنیا سے باہمی اختلافات ختم کرکے مشترکہ مؤقف اپنانے کی اپیل کی ہے۔
ایران نے جوہری یا بیلسٹک میزائل پروگرام دوبارہ شروع کیا تو حملہ کریں گے: اسرائیل
اسرائیلی وزیر توانائی ایلی کوہن نے اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار یا بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی کوشش کی تو اسرائیل دوبارہ فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔
ایلی کوہن کے مطابق ایران امریکا کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچ بھی جائے، تب بھی جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی صورت میں اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے اگر اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو اسرائیل اسے نظر انداز نہیں کرے گا۔
اسرائیلی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اگر اسرائیل نے پہلے کارروائی نہ کی ہوتی تو ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا ہوتا۔ ان کے بقول امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای کی مسلم ممالک سے امریکا اور اسرائیل کے خلاف اتحاد کی اپیل
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے چھ ماہ مکمل ہونے پر اپنے تحریری پیغام میں مسلم ممالک سے امریکا اور اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کو اپنے مسائل کے حل کے لیے اتحاد، باہمی تعاون اور خیرخواہی کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن مختلف نسلی، ثقافتی، سماجی، معاشی، سیاسی اور جغرافیائی اختلافات کو استعمال کرکے مسلم معاشروں میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے بالخصوص خلیجی ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے حقیقی دشمنوں کو پہچانیں، ان کے منصوبوں کو سمجھیں اور ان کا مقابلہ کریں۔ ان کے مطابق امریکا اور اسرائیل صرف ایران ہی نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا کے اتحاد کے مخالف ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے اس سے قبل حکومت کو ملک کو درپیش معاشی مشکلات پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی تھی اور ایسے بیانات سے گریز کرنے پر زور دیا تھا جن سے عوام میں مایوسی پیدا ہو۔
انہوں نے مشکل جنگی حالات میں حکومتی امور چلانے پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور حکومتی عہدیداروں کی کوششوں کو سراہا۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سپریم لیڈر کے پیغام کو حکومت کے لیے مسلسل حمایت کا اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران موجودہ صورتحال میں قومی اتحاد برقرار رکھتے ہوئے ملک کے دفاع اور تحفظ کے لیے متحد رہے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C