ایران کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا، مسعود پژشکیان کا جنرل اسمبلی میں اعلان
👁️ 353 بار دیکھا گیا
ایران کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا، مسعود پژشکیان کا جنرل اسمبلی میں اعلان
نیو یارک (ش ح ط) بدھ کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان (پژشکیان) نے اسرائیل پر سخت تنقید کی اور کہا کہ ایران میں رواں ماہ ہونے والے اسرائیلی حملے میں ’بچوں اور سائنسدانوں کی ہلاکت‘ اسرائیل کی ’جارحیت‘ کی واضح مثال ہے۔
صدر پژشکیان نے اپنے خطاب میں ایران کے دیرینہ موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران نے کبھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کی اور نہ کبھی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا: “میں اس اسمبلی کے سامنے ایک بار پھر اعلان کرتا ہوں کہ ایران نے کبھی ایٹمی بم بنانے کی کوشش نہیں کی اور نہ کبھی کرے گا۔”
ایرانی صدر نے اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کو طاقت کے استعمال سے یقینی نہیں بنایا جا سکتا بلکہ اس کے لیے اعتماد کی بحالی، علاقائی رابطوں کو بڑھانا اور کثیر الجہتی تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس جون میں ایران پر کیے گئے حملے سفارتکاری کو سنگین دھوکہ دینے کے مترادف تھے۔
صدر پژشکیان نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خطے میں ایک مضبوط سکیورٹی نظام اور مسلم ممالک کے درمیان سیاسی، دفاعی اور سکیورٹی تعاون کی شروعات ہے۔
ایرانی صدر نے اپنی تقریر مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ایران عالمی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے اور عالمی تنہائی سے نکلنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ ایران تمام امن پسند ممالک کے لیے ایک پُرعزم شریک اور ایک قابلِ اعتماد ساتھی ہے، اور یہ ایسی شراکت داری جو وقتی مصلحت پر نہیں بلکہ عزت، اعتماد اور مشترکہ مستقبل پر مبنی ہے۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C