ایران کے ساتھ دشمنی کی اصلی وجہ مسئلہ فلسطین ہے: آیت اللہ خامنہ ای
👁️ 168 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ دشمنی کی اصلی وجہ مسئلہ فلسطین ہے: آیت اللہ خامنہ ای
تہران (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے نائب صدر صالح العاروری کی زیر قیادت حماس وفد نے تہران میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔
آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق خامنہ ای نے ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے وفد کے ساتھ مسئلہ فلسطین پر بات چیت کی۔
خامنہ ای نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کا دعوی عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے۔
ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کےطابق سپریم لیڈر نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مسئلہ فلسطین میں دنیا بھر میں کسی بھی ملک کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھتا ہے، ہم نے ہمیشہ اس موضوع پر اپنے موقف کا واضح اعلان کردئے ہیں حتی کہ عالمی سطح پر ہمارے دوست ممالک جن کے ساتھ اس موضوع پر متفق نہیں ہیں، جانتے ہیں کہ مسئلہ فلسطین میں ایران کا موقف بہت سنجیدہ ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے مزید فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دشمنی کی اصلی وجہ مسئلہ فلسطین ہے مگر ایسی دشمنی اور دباؤ کی وجہ سے ہم اپنے مواقف کو چھوڑ نہیں دیں گے کیونکہ فلسطین کی حمایت ایک مذہبی اور دینی اہم مسئلہ ہے۔
قائد اسلامی انقلاب نے اس بات پر زور دیا کہ اگر اسلامی دنیا باہمی اتحاد کے ساتھ مسئلہ فلسطین پر کھڑی ہوگئی آج اس کی صورتحال میں بہتری آئی تھی اور امریکہ کے حامی ممالک سمیت سعودی عرب کی جانب سے مسئلہ فلسطین سے دوری کرنا ایک واضح بے وقوفی تھا کیونکہ اگر انہوں نے فلسطین کی حمایت کی تھی تو امریکہ کے خلاف پوائنٹس جیت سکتے ہیں۔
ایران میں 1979 کے انقلاب اور تہران میں اسرائیلی سفارت خانے کے فلسطینی سفارت خانے میں تبدیل ہونے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایران مسئلہ فلسطین کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہے اور تہران انتظامیہ اس معاملے میں ہرگز قدم پیچھے نہیں ہٹائے گی۔
مسئلہ فلسطین کے بارے میں پالیسیوں کی وجہ سے سعودی عرب پر تنقید کرتے ہوئے خامنہ ای نے کہا ہے کہ ریاض انتظامیہ امریکہ کی اطاعت کر رہی ہے۔ سو سالہ سمجھوتہ ایک خطرناک سازش ہے اور اس کا مقصد فلسطینی شناخت کو ختم کرنا ہے۔
حماس کے نائب صدر العاروری نے بھی حماس سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل خانئیے کا مراسلہ خامنہ ای کو پیش کیا۔
عاروری نے کہا ہے کہ حماس اور دیگر گروپوں کی مزاحمتی قوت میں گذشتہ سالوں کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ حماس وفد نے ہفتے کے دن تہران آمد کے بعد ایران کی قومی اسمبلی کی خارجہ تعلقات اسٹریٹجک کونسل کے سربراہ کمال ہرازی کے ساتھ ملاقات کی تھی اور کل وفد خامنہ ای کے مشیر برائے بین الاقوامی تعلقات علی اکبر ولایتی کے ساتھ ملاقات کرے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C