ایران کے میزائل حملے: امریکہ کی ’سکڈ ہنٹنگ‘ طرز کی حکمت عملی دوبارہ فعال
👁️ 150 بار دیکھا گیا
ایران کے میزائل حملے: امریکہ کی ’سکڈ ہنٹنگ‘ طرز کی حکمت عملی دوبارہ فعال
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی افواج کی جانب سے لگ بھگ آٹھ ہزار اہداف کو نشانہ بنانے کے باوجود ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
فضائیہ اور بحریہ کی محدود موجودگی کے باوجود ایران میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے مختلف علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
ایران کی جغرافیائی ساخت اور دہائیوں پر محیط منصوبہ بندی کے باعث ان ہتھیاروں کے ذخائر زمین کے اندر یا پہاڑوں کے نیچے گہرائی میں محفوظ ہیں، جس کی وجہ سے انہیں نشانہ بنانا مشکل ہے۔ اسی تناظر میں بنکر بسٹر بموں کا استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ چند روز قبل امریکہ کی جانب سے بھاری وزنی طاقتور بم بھی استعمال کیا گیا۔
گزشتہ جمعے کو امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا تھا کہ ایران کی بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے اور اس سے متعلق تنصیبات کو تباہ کیا گیا ہے۔
اس کے باوجود موجود ذخائر سے میزائلوں کا استعمال جاری ہے، جس کے باعث امریکہ اور اسرائیل اب موبائل لانچرز کو بھی نشانہ بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ اس مقصد کے لیے انٹیلی جنس معلومات اور فضائی کارروائیوں کے ذریعے ’تلاش کریں اور تباہ کریں‘ کی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔
اسی نوعیت کی حکمت عملی سنہ 1991 کی خلیجی جنگ میں بھی اختیار کی گئی تھی، جب امریکی فضائیہ کے ایف-15 اور ایف-16 طیاروں کو عراق کے سکڈ میزائلوں کو تلاش کر کے تباہ کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی، جسے ’سکڈ ہنٹنگ‘ کہا جاتا تھا۔ یہی حربے آج بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3554 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C