ایل او سی پر بھارتی شیلنگ: آزاد کشمیر میں 17 پاکستانی ہلاک، 51 زخمی, 139 مکانات تباہ یا متاثر
👁️ 110 بار دیکھا گیا
ایل او سی پر بھارتی شیلنگ: آزاد کشمیر میں 17 پاکستانی ہلاک، 51 زخمی, 139 مکانات تباہ یا متاثر
مظفرآباد (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران بھارتی افواج کی فائرنگ اور شیلنگ سے کم از کم 17 شہری ہلاک اور 51 زخمی ہو چکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، جمعرات 8 مئی کو ہونے والے ایک بڑے واقعے میں 6 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین شامل ہیں، جن کا تعلق کوٹلی (4)، بھمبر (1) اور باغ (1) سے تھا۔ زخمی افراد میں 9 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں، جن کا تعلق کوٹلی، بھمبر، باغ، نیلم، پونچھ اور حویلی سے ہے۔
محکمہ صحت آزاد کشمیر کے مطابق، بدھ 7 مئی سے جاری کشیدگی کے دوران مجموعی طور پر 17 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ 139 رہائشی مکانات، مساجد، اسکولز اور کالجز کو مکمل یا جزوی نقصان پہنچا ہے۔ صرف دو دنوں میں 12 مکانات مکمل تباہ ہو چکے ہیں۔
سب سے زیادہ متاثرہ علاقے پونچھ، کوٹلی اور باغ بتائے گئے ہیں جہاں شہری آبادی براہ راست نشانہ بنی۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں تاہم کئی دیہی علاقوں تک رسائی محدود ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ سرحدی جھڑپوں کے ساتھ ساتھ ڈرون حملے، فضائی خلاف ورزیاں اور جوابی دعوے دونوں طرف سے سامنے آ رہے ہیں۔
پاکستانی حکام کے مطابق ان جھڑپوں میں بھارتی فوج کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، تاہم بھارت ان دعوؤں کی تردید کر رہا ہے۔
عالمی برادری، خاص طور پر اقوام متحدہ، چین اور امریکہ، نے فوری تحمل اور سفارتی بات چیت پر زور دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پی ٹی آئی پر ٹی ٹی پی سے تعلق اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزامات، وفاقی وزراء
28/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
ٹانک میں ٹریفک پولیس وین پر فائرنگ، 3 اہلکار ہلاک، 2 افراد زخمی
28/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثیوں پر حملوں کے بعد ایران کا ردعمل، 4 ایرانی ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
عراق سے امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے کا دعویٰ، تمام جنگی و لاجسٹک اہلکار روانہ
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
شام میں داعش کے خلاف کارروائی، چار صوبوں میں سرگرم سیل کے ارکان گرفتار
28/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9201 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C