’ایکسٹینشن‘ سے متعلق پیمرا نے ٹی وی چینلز پر بڑی پابندی عائد کر دی
👁️ 58 بار دیکھا گیا
’ایکسٹینشن‘ سے متعلق پیمرا نے ٹی وی چینلز پر بڑی پابندی عائد کر دی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں نجی ٹی وی چینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگلے چھ ماہ تک خبروں، مباحثوں اور مذاکروں میں فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کو موضوع بنانے سے اجتناب کیا جائے۔
پاکستان ٹوئنٹی فور ویب سائٹ کے مطابق تین ٹی وی چینلز کے نیوز ڈائریکٹرز اور پرگرامز ہیڈ نے تصدیق کی ہے کہ ان اس قسم کی ہدایات ملی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سے پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ملازمت کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع ملنے کے بعد ملک میں الیکٹرانک میڈیا کی اتھارٹی کے سربراہ نے مقتدر حکام کی ہدایات ملنے کے بعد نجی ٹی وی چینلز مالکان کی تنظیم پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سے رابطہ کرکے ’درخواست‘ کی کہ اب اس موضوع پر خبریں اور ’ٹاک شوز‘ بند ہونے چاہئیں۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر نیوز نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کو براہ راست بھی اس طرح کی ہدایات ملی ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ مالکان نے بھی خبروں میں ’متنازع‘ مواد سے اجتناب کے لیے کہا ہے۔
سنیچر کی رات جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں سابق آرمی چیف جنرل اسلم بیگ کے انٹرویو کا روکا جانا بھی اسی سلسلے کی کڑی بتایا جا رہا ہے۔
جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ نے انٹرویو کو پہلا دس منٹ کا حصہ نشر کیے جانے کے بعد جب اشتہارات کے لیے وقفہ لیا گیا تو ’جرگہ‘ پروگرام کا بقیہ حصہ نہ چلایا گیا۔
تجزیہ کار مرتضیٰ سولنگی نے اس بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے پروگرام کے میزبان سلیم صافی کو ٹیگ بھی کیا ہے تاہم اینکر سلیم صافی نے انٹرویو بند کیے جانے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
آج @SaleemKhanSafi کا جنرل (ر) اسلم بیگ کیساتھ جرگہ میں چلتا ہوا انٹرویو روک دیا گیا لیکن ملک میں نہ اظہار رائے پر کوئی قدغن ہے اور نہ کوئی سنسرشپ۔
????— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) November 30, 2019
واضح رہے کہ پاکستان میں ٹی وی ٹاک شوز میں ریٹائرڈ فوجی افسران تجزیہ کار کے روپ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں تاہم ایک ٹی وی ٹاک شو کے اینکر نے بتایا کہ اس کے لیے بھی پہلے سے فہرست دی جاتی ہے کہ کس ریٹائرڈ فوجی افسر کو پروگرام میں دعوت دی جا سکتی ہے اور کون ’بلیک لسٹ‘ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہاز پر حملہ، انجن روم میں آگ لگ گئی؛ 24 گھنٹوں میں چوتھا جہاز متاثر
17/November/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
یمن: قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ رک گیا، حوثیوں نے عمل درآمد سے ایک روز قبل ملتوی کرنے کا کہا
17/November/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
لحج: نقل مکانی کرنے والے خاندانوں پر فائرنگ، خواتین اور بچوں سمیت درجنوں شہری ہلاک و زخمی
17/November/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
سری نگر: کولگام آپریشن میں ایک مشتبہ دہشتگرد ہلاک، لشکرِ طیبہ کے کمانڈر لطیف بھٹ کی تلاش جاری
17/November/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
درعا میں اسرائیلی فوج کی گولہ باری اور کارروائی، گھروں کی تلاشی، بزرگ شہری پر تشدد
17/November/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
امریکہ کو احمد ہارون کی گرفتاری کی اطلاع دے دی گئی، اخوان سے منسلک پرتشدد نیٹ ورکس کا مقابلہ ضروری قرار
17/November/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26472 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15702 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11999 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9383 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7645 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5667 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C