بابری مسجد کیس فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائر
👁️ 86 بار دیکھا گیا
بابری مسجد کیس فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائر
نئی دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بھارتی سپریم کورٹ میں جمیعت علمائے ہند کے مولانا اشہد راشدی کی جانب سے بابری مسجد ہندووں کو دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست جمع کرادی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمیعت علمائے ہند کے رہنما مولانا سید اشہد راشدی نے بابری مسجد تنازع پر پہلے قانونی فریق محمد صدیق کی نمائندگی کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں بابری مسجد فیصلے پر 217 صفحات پر مشتمل نظرثانی کی درخواست جمع کرائی ہے۔
درخواست میں مولانا راشدی نے موقف اختیار کیا ہے کہ 1992 میں بابری مسجد کی شہادت میں ملوث بی جے پی رہنماوں اور دیگر ملزمان کا فیصلہ سنائے بغیر زمین ہندووں کو دے دینا، مسجد پر حملہ کرنے والوں کے عمل کی حمایت کرنا ہوگا جو ان ملزمان کو قانونی جواز فراہم کرنے کے مترادف ہے۔
مولانا راشدی نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی وقف بورڈ کو کسی اور جگہ مسجد کی تعمیر کیلیے 5 ایکڑ زمین فراہم کرنے کے حکم پر بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سنی وقف بورڈ نہ تو فریق اور نہ ہی وہ مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والی کوئی مذہبی جماعت ہے۔
مولانا اشہد نے بابری مسجد زمین تنازع کے اصل قانونی فریق محمد صدیق کے وارث کی حیثیت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ بابری مسجد کو شہید کرنے والے ملزمان کیخلاف جلد فیصلہ سنائے، زمین ہندووں کو دینے اور سنی وقف بورڈ کو 5 ایکڑ زمین دینے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے 9 نومبر کو تاریخی بابری مسجد کی زمین ملکیت کیس میں مسلمانوں کو کسی اور جگہ مسجد بنانے کے لیے 5 ایکڑ زمین دینے اور بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر قائم کرنے کا حکم دیا تھا جس کیخلاف آج پہلی نظرثانی درخواست دائر کی گئی ہے۔
قبل ازیں مسلم رہنما اسد الدین اویسی نے سب سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کو مسجد کیلیے زمین کی خیرات نہیں بلکہ بابری مسجد چاہیئے، بعد ازاں جمیعت علمائے ہند اور مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایک ماہ کے اندر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا عندیہ دیا تھا تاہم سنی وقف بورڈ نے تاحال نظرثانی درخواست میں فریق بننے یا علیحدہ رہنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8868 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2484 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C