04/August/2026

باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک

👁️ 33 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک

باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک

باجوڑ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مقامی رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک ہو گئے۔ بعد ازاں شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ تحصیل ماموند کے علاقے خلوزو میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے مولانا ارشاد عاجز کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

 

واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والے شواہد کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

دوسری جانب عالمی شدت پسند تنظیم داعش نے اپنے ذرائع ابلاغ کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C