بحری آبدوز معاہدہ: فرانس نے امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا
👁️ 137 بار دیکھا گیا
بحری آبدوز معاہدہ: فرانس نے امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا
پیرس (ڈیلی اردو) آسٹریلیا سے امریکا اور برطانیہ کا 50 ارب یورو کا دفاعی معاہدہ ہونے پر فرانس نے سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق انڈو پیسیفک معاہدے کے باعث فرانس اور آسٹریلیا کے درمیان 2016 میں ہونے والا معاہدہ ختم ہو گیا ہے جس کے تحت فرانس نے آسٹریلیا کو آبدوزیں فراہم کرنی تھیں ۔ یہ معاہدہ تقریبا 40 ارب ڈالر کا بنتا تھا جس سے فرانس کو نقصان ہوگا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس آسٹریلیا کے ساتھ بحری آبدوز کا معاہدہ کرنے میں ناکام رہا تھا۔
انڈو پیسیفک معاہدے کے رد عمل میں اپنے بیان میں فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ آسٹریلیا نے یہ معاہدہ کر کے ہمارے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے۔ فرانس نے اتحادیوں پر بحری آبدوز کے معاہدے میں دھوکے دہی کا الزام عائد کیا۔
ادھر، امریکا نے فرانس کی جانب سے سفیر کو واپس بلانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کیلئے کوشش جاری رکھیں گے۔
انڈو پیسیفک معاہدے کے تحت امریکا اور برطانیہ آسٹریلیا کو ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوزیں بنانے میں مدد فراہم کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C