برکینا فاسو: القاعدہ نے 7 سال بعد آسٹریلوی ڈاکٹر کو رہا کردیا
👁️ 153 بار دیکھا گیا
برکینا فاسو: القاعدہ نے 7 سال بعد آسٹریلوی ڈاکٹر کو رہا کردیا
اواگاڈوگو (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز) آسٹریلوی ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کو القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے شمالی برکینا فاسو سے اغوا کرلیا تھا۔ یہ جوڑا اس ملک میں پچھلے چار دہائیوں سے اپنا نجی ہسپتال چلا رہا تھا۔
آسٹریلوی حکومت نے جمعہ کو بتایا کہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے ایک آسٹریلوی ڈاکٹر کو مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو میں سات سال سے زائد عرصے تک قید میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے ایک بیان میں کہا کہ مغربی ساحلی شہر پرتھ سے تعلق رکھنے والے 88 سالہ ڈاکٹر کینتھ ایلیٹ محفوظ ہیں اور اپنے خاندان کے ساتھ دوبارہ مل گئے ہیں۔
ایلیٹ کی اہلیہ جوسلین کو بھی اغوا کرلیا گیا تھا، لیکن انہیں چند ہفتوں بعد ہی رہا کر دیا گیا تھا۔
اپنی رہائی کی تفصیلات بتائے بغیر وونگ نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت اور ایلیٹ فیملی نے ایلیٹ کی رہائی کے لیے انتھک محنت کی۔
آسٹریلوی وزارت خارجہ کے معرفت ایلیٹ خاندان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے،”ہم خدا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے لیے مسلسل دعائیں کیں۔”
بیان میں مزید کہا گیا ہے، “88 سال کی عمر میں، اور کئی سال گھر سے دور رہنے کے بعد، ڈاکٹر ایلیٹ کو اب آرام کرنے اور اپنی جسمانی قوت بحال کرنے کے لیے آرام اور سکون کی ضرورت ہے۔ ہم آپ کے فہم اور ہمدردی کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔”
القاعدہ نے ایلیٹ کو اغوا کیسے کیا؟
ڈاکٹر ایلیٹ اور ان کی اہلیہ جوسلین کو سن 2016میں اسلامی شدت پسندوں نے اغوا کرلیا تھا۔ انہیں مالی کے سرحد کے قریب شمالی برکینا فاسو سے اغوا کیا گیا تھا۔ یہ جوڑا وہاں 40 سال سے اپنا 120 بستروں والاہسپتال چلا رہا تھا۔
جوسلین کو تین ہفتے قید میں رہنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ انہیں پڑوسی ملک نائجرمیں اس وقت کے وہاں کے صدر محمدو اسوفو کی کوششوں سے رہائی ملی تھی۔
اسوفو کے دفتر نے اس وقت بتایا تھا کہ جوسلین کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لیے اس نے برکینا فاسوں کی انٹیلیجنس سروسز کے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔
تاہم اس وقت القاعدہ نے کہا تھا کہ وہ عوامی دباو اور رہنماوں کی طرف سے خواتین کو جنگ میں نہ گھسیٹنے کے احکامات کی وجہ سے جوسلین کو غیر مشروط طور پر رہا کر رہا ہے۔
جوسلین کو اسی دن اغوا کیا گیا تھا جب القاعدہ کے عسکریت پسندوں نے برکینا فاسو کے دارالحکومت اوگاڈو میں ایک ریستوراں اور ہوٹل پر حملہ کیا تھا، جس میں 30 افراد مارے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 277 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 358 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 698 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 611 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C