بغداد میں ہنگامہ آرائی: ایران نے عراق کے ساتھ سرحد بند کر دی، پروازیں بھی معطل
👁️ 69 بار دیکھا گیا
بغداد میں ہنگامہ آرائی: ایران نے عراق کے ساتھ سرحد بند کر دی، پروازیں بھی معطل
تہران (ڈیلی اردو) ایران نے عراق کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی، پروازیں بھی معطل، حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ عراق کے سفر سے گریز کریں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گزشتہ روز بغداد میں مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے صدارتی محل پر حملہ کیا اور مخالفین سے جھڑپیں جاری رہیں جس میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
لاکھوں ایرانی شہری عراق کے شہر کربلا میں اربعین کے موقع پر جاتے ہیں، رواں برس اربعین 16، 17 ستمبر کو ہوگا۔
ایران کے نائب وزیر داخلہ ماجد میر احمدی نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے ساتھ سرحد بند کی جاچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر، ایرانی شہریوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ اگلے اعلان تک عراق کا سفر نہ کریں۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق موجودہ بدامنی کے سبب ایران نے عراق کے لیے تمام پروازیں بھی روک دی ہیں۔
ایران کی ایوی ایشن اتھارٹی کے سینئر افسر نے کہا کہ ہم بغداد کے ایئرپورٹ پر موجود ایرانی شہریوں کو ملک واپس لانے کے لیے خصوصی طیارہ بھیجنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11797 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C