08/October/2023

بلوچستان:کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد

👁️ 31 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان:کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد

بلوچستان:کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاکستانہ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زربر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک میں امن کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C