بلوچستان: ایرانی سرحد سے دہشتگردوں کا حملہ، پاکستانی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک
👁️ 33 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ایرانی سرحد سے دہشتگردوں کا حملہ، پاکستانی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک
راولپنڈی (ک م) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے جل سیکٹر میں سرحد پار سے دہشتگردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سرحد سے ضلع کیچ کے جل سیکٹر میں دہشتگردی کی کارروائی میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک ہوئے، دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کیلئے ایرانی سرزمین استعمال کی۔
ہلاک ہونے والوں اہلکاروں میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی عرفان اور عبدالرشید شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارڈر پر گشت کے دوران نشانہ بنایا گیا، ایران سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1642161804150464512?t=DeFyRveVDDlAYh9xOoaSJQ&s=19
ترجمان جیئند بلوچ نے دعوی کیا ہےکہ آج صبح آٹھ بجے کے قریب کیچ کے علاقے زامران میں سادیم کے مقام پر پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو اس وقت گھات لگاکر کر نشانہ بنایا، جب وہ مذکورہ علاقے میں گشت پر معمور تھی۔ سرمچاروں نے جدید و خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار فوج کے تمام چار اہلکار شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید موقع پر ہلاک ہوگئے۔
حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جبکہ سرمچاروں نے تمام اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کا اسلحہ و گولہ بارود اپنے قبضے میں لیا۔
اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے نے بلوچستان کے کیچ ضلع میں پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
The Embassy of the Islamic Republic of Iran in Pakistan, strongly condemns today's #terrorist_attack against the Pakistani forces in the Kech district. It expressed sympathy with the families of those who lost lives and prays for the martyrs.
— Embassy of Islamic Republic of Iran- Islamabad (@IraninIslamabad) April 1, 2023
ایرانی سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی دونوں ممالک کے لئے ایک مسلہ ہے اور دونوں مسلمان ممالک نے اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے بہت قیمتی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر تعاون سے دہشت گرد گروہوں کو اپنے ناپاک عزائم کے حصول سے روک سکتے ہیں ۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شوپیاں میں باغ سے مشتبہ آئی ای ڈی برآمد، سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیر لیا
21/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر سومرو تین افراد سمیت لاپتہ، اغوا کیے جانے کی تصدیق
21/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
کَہبوب سے مغربی ساحل تک یمن میں لڑائی تیز، حوثی کمانڈر سمیت متعدد ہلاک، ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر
21/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9161 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5227 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C