12/August/2026

بلوچستان: بارود سے بھری گاڑی پھٹنے کے بعد فورسز کا آپریشن 18 دہشتگرد 3 شہری ہلاک

👁️ 75 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: بارود سے بھری گاڑی پھٹنے کے بعد فورسز کا آپریشن 18 دہشتگرد 3 شہری ہلاک

بلوچستان: بارود سے بھری گاڑی پھٹنے کے بعد فورسز کا آپریشن 18 دہشتگرد 3 شہری ہلاک

سوراب(ڈیلی اردو) بلوچستان کے شوروش ذدہ ضلع سوراب میں بارودی گاڑی کی تیاری کے دوران قبل از وقت دھماکے اور بعد ازاں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مجموعی طور پر 18 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ دھماکوں کی زد میں آکر 3 شہری بھی ہلاک ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اگست کی صبح سوراب میں بی ایل اے سے وابستہ دہشت گرد ایک گاڑی میں بارودی مواد نصب کرکے اسے وہیکل بورن امپرووائزڈ ایکسپلوسو ڈیوائس بنانے کی تیاری کر رہے تھے کہ اسی دوران بارودی گاڑی اچانک پھٹ گئی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی دھماکے میں 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ دھماکے کے ساتھ دہشت گردوں کی جانب سے ذخیرہ کیا گیا دیگر بارودی مواد بھی پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں قریبی علاقے میں موجود 3 شہری بھی ہلاک ہوگئے۔

 

واقعے کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ کارروائی کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کی موجودگی کا سراغ لگا کر انہیں مؤثر کارروائی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جس کے بعد ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان بھی زخمی ہوئے۔

 

سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کی تلاش اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

 

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی و حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C