بلوچستان: تربت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، تین پولیس اہلکار یرغمال، سرکاری اسلحہ چھین لیا
👁️ 34 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تربت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، تین پولیس اہلکار یرغمال، سرکاری اسلحہ چھین لیا
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے بعد تین اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔
ضلع تربت میں دہشت گردوں نے سنگانی سرمومن چوکی پر حملہ کیا اور سرکاری مشین گنیں چھیننے کے بعد 3 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔ ذرائع کے مطابق یرغمال اہلکاروں کی شناخت نعیم، ندیم اور سمیر کے ناموں سے ہوئی، فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔#Turbat #Balochistan #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) November 16, 2023
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق حملے میں پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنائے جانے کی واردات کی حکام نے تصدیق کی۔
تفصیلات کے مطابق مسلح افراد سنگانی سرمومن پولیس چوکی پر پہنچے اور پولیس اہلکاروں کو گن پوائنٹ پر اپنے ہمراہ لے گئے، یرغمال بنائے گئے اہلکاروں کی شناخت نعیم، ندیم اور سمیر کے ناموں سے ہوئی، حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں سے دو سب مشین گنیں اور میگزین بھی چھین لیے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور سرچ آپریشن شروع کیا، بدھ کو آدھی رات تک کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی تھیں۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے سنگانی سر میں 14 نومبر 2023 کی رات 09 بجے کے قریب قائم پولیس کی چوکی پر بہترین جنگی حکمت علی اپناتے ہوئے حملہ کیا، وہاں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور ان کے پاس موجود اسلحہ ضبط کرکے اپنے ساتھ لے کر گئے مگر بلوچ ہونے کے ناطے پولیس اہلکاروں کو سرمچاروں نے کوئی جانی نقصان نہیں پہنچایا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پزشکیان کا ٹرمپ کو جواب، ایران مذاکرات کیلئے تیار مگر دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا
23/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
23/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایک سال میں افغانستان پر پاکستان کے 15 فضائی حملے، 364 شہری ہلاک 346 زخمی ہوئے، افغان میڈیا
23/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر تراب محسود ہلاک
23/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹی ٹی پی کمانڈر امیر بادشاہ ہلاک
23/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9170 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7451 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5246 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C