بلوچستان: رخشاں ڈویژن کے کمشنر اسداللہ کاکڑ خاران جاتے ہوئے اغوا ہوگئے
👁️ 71 بار دیکھا گیا
بلوچستان: رخشاں ڈویژن کے کمشنر اسداللہ کاکڑ خاران جاتے ہوئے اغوا ہوگئے
رخشان(ڈیلی اردو) بلوچستان میں اعلیٰ سرکاری افسران کے اغوا کے واقعات میں ایک اور اضافہ ہوگیا،بلوچستان کے شورش زدہ رخشاں ڈویژن کے کمشنر اسداللہ کاکڑ کو خاران جاتے ہوئے ضلع خاران کے علاقے برشونکی سے اغوا کیے جانے کی اطلاع ہے۔ ایک سینئر سرکاری اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح افراد کمشنر اور ان کے ڈرائیور کو اپنے ساتھ لے گئے، جبکہ گاڑی میں موجود کلرک اور کیشیئر کو چھوڑ دیا گیا۔
حکام کے مطابق اسداللہ کاکڑ کوئٹہ میں ایک اجلاس میں شرکت کے بعد جمعرات کو ڈویژنل ہیڈکوارٹر خاران کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ان کی گاڑی جب برشونکی کے قریب پہنچی تو مسلح افراد نے اسے روک لیا اور کمشنر سمیت ڈرائیور کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ واقعے کے بعد کمشنر اور ڈرائیور کی بازیابی سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
یہ واقعہ بلوچستان میں حالیہ عرصے کے دوران کسی اعلیٰ سرکاری عہدیدار کے اغوا کا تیسرا نمایاں واقعہ بتایا جارہا ہے۔ اس سے قبل 20 ستمبر کو خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو کو تین دیگر افراد سمیت اغوا کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اور ان کے ساتھ اغوا ہونے والے ایک شخص کو 2 اکتوبر کو رہا کردیا گیا، جبکہ ان کے گن مین اور ڈرائیور کو اس سے پہلے چھوڑ دیا گیا تھا۔
اسی طرح ایڈیشنل سیشن جج پنجگور کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے ضلع سوراب کے علاقے میں اغوا کرلیے گئے تھے۔ بعد ازاں انہیں اور ان کے ہمراہ اغوا کیے گئے پولیس اہلکار کو رہا کردیا گیا تھا۔ بلوچستان میں مسلسل پیش آنے والے ان واقعات نے سرکاری افسران کی نقل و حرکت اور سکیورٹی کے انتظامات پر تشویش بڑھا دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 8 زخمی
16/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
کوہاٹ پولیس لائنز خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، لکی مروت میں مبینہ سہولت کار کمانڈر ہلاک
16/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C