بلوچستان: قلعہ عبداللہ میں 8 سالہ بچے کا بدفعلی کے بعد درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
👁️ 44 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلعہ عبداللہ میں 8 سالہ بچے کا بدفعلی کے بعد درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ایک 8 سالہ بچے کی درخت سے لٹکی لاش ملی جسے مبینہ طور پر ریپ کے بعد قتل کیا گیا تھا۔
قلعہ عبداللہ کے اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب شیخ کے مطابق دو روز قبل نامعلوم افراد نے ضلع کے نواحی علاقے کالی داویان میں 8 سالہ انعام اللہ کو ریپ کا نشانہ بنایا اور گلا دبا دیا گیا۔
بچے کی تلاش دو روز قبل (بدھ) کو اس وقت شروع کی گئی تھی جب وہ وقتی طور پر مدرسے سے نکلا تھا لیکن واپس نہ مدرسے آیا نہ ہی گھر گیا۔
انہوں نے بتایا کہ بعدازاں بچے کی درخت پر لٹکی لاش ملی، جس کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ 2 افراد نے اس کا جنسی استحصال کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ملک میں بچوں کے ساتھ ریپ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب کی لاش ملی تھی جسے ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔
جمعرات کو چارسدہ پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے سے قبل تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
اس واقعے کے بعد زینب کے لیے انصاف اور ایک اور زینب کے ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہے تھے جبکہ شہریوں کی جانب سے ملک میں بچوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ڈھائی سالہ بچی کی تصویر زیر گردش رہی تھی جس میں اس واقعے کا 2018 میں قصور میں ریپ کے بعد قتل کی گئی ننھی زینب کے کیس سے موازنہ کیا جا رہا تھا۔
واضح رہے کہ قصور کی زینب امین 4 جنوری 2018 کو لاپتا ہوئی تھی جس کے بعد ایک پولیس کانسٹیبل کو اس کی لاش شہباز خان روڈ پر واقع کچرہ کنڈی سے ملی تھی۔
یاد رہے کہ بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم ‘ساحل’ کے مطابق ان میں سے 331 بچوں کو اغوا، 160 کو ریپ، 233 سے غیر فطری تعلق قائم کیا گیا، 69 کا گینگ ریپ جبکہ 104 سے گینگ نے غیر فطری تعلق قائم کیا۔
ساحل کے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 13 لڑکوں اور 12 لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جبکہ ایک بچی کا گینگ ریپ کے بعد قتل کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8882 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4677 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3502 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2504 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1947 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C