11/August/2026

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک

👁️ 93 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو)  پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔


سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں مزید کارروائیاں اور سرچ آپریشن بھی جاری ہیں۔


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے فورسز نے دہشت گرد تنظیموں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے سکیورٹی فورسز کے جوان قوم کا فخر ہیں اور بلوچستان سے دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔


وزیر داخلہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔


پاکستانی حکام کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے وابستہ عسکریت پسندوں کے لیے فتنہ الہندوستان جبکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عسکریت پسندوں کے لیے فتنہ الخوارج کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C