بلوچستان: نوشکی میں سیکورٹی آپریشن کے دوران 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
👁️ 32 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں سیکورٹی آپریشن کے دوران 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع نوشکی کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے نوشکی کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ندیم اور شہزاد ہلاک ہوگئے۔
دہشت گرد خاران میں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور آئی ای ڈی دھماکے میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔
ترجمان پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو تباہ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے۔
خیال رہے کہ رواں سال فروری میں دہشت گردوں نے رات کے اوقات میں نوشکی اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کیے تھے۔ سیکورٹی فورسز نے دونوں جگہ کلیئرنس آپریشنز کر کے کم از کم 20 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں پولیس چوکیوں پر ڈرون اور دستی بم حملے، سرچ آپریشن شروع
19/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
چاغی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
19/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ادھم پور : سیکیورٹی آپریشن، جیش محمد کے 2 دہشتگرد ہلاک، مشتبہ سہولت کار گرفتار
18/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
جموں : لشکر طیبہ کے مبینہ سہولت کار گرفتار، راجوری سے شوپیاں تک دہشتگردوں کی مدد کا الزام
18/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
کوہاٹ مسجد حملہ، اتحاد المجاہدین پاکستان کا خودکش کارروائی کی ذمہ داری کا دعویٰ
18/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26318 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15561 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11845 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9156 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7441 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5210 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C