بلوچستان: کوئٹہ میں دھماکا، چار افراد زخمی
👁️ 27 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں دھماکا، چار افراد زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا ہوا ہے، جس میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سریاب روڈ پر زور دار دھماکا ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور اطراف میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور ریسکیو اداروں کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے چار زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ترجمان سول ہسپتال کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کے نام خیر محمد، گل خان، صلاح الدین اور زین الدین ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 218 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 273 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 330 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C