بلوچستان: ہرنائی میں دہشتگردوں کا چوکی پر حملہ، دو فوجی ہلاک، میجر زخمی
👁️ 26 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی میں دہشتگردوں کا چوکی پر حملہ، دو فوجی ہلاک، میجر زخمی
راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا گیا ہے جس میں ہونے والی جھڑپ میں دو پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے۔
پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کو کامیابی سے پسپا کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کا قریبی پہاڑوں میں تعاقب کیا گیا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق جھڑپ کے دوران نائیک عاطف اور سپاہی قیوم ہلاک ہو گئے، جبکہ دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے میجر عمر زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے یہ بھی کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
بلاول کی ہرنائی میں حملے کی مذمت
وزیرِ خارجہ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی مذمت کی ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ خارجہ نے نائیک عاطف اور سپاہی قیوم کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یک جہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔
وزیرِ خارجہ نے حملے میں زخمی ہونے والے میجر عمر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 218 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 279 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 330 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C