بلوچ مظاہرین کو گرفتار کیے جانے پر ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا اظہار مذمت
👁️ 164 بار دیکھا گیا
بلوچ مظاہرین کو گرفتار کیے جانے پر ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا اظہار مذمت
نیو یارک (ڈیلی اردو) انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے ماورائے عدالت قتل کے واقعے پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کو اسلام آباد پہنچنے سے پہلے راستے میں ہی گرفتار کر لیے جانے کی شدیس مذمت کی ہے اور پاکستان کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں رہا کرنے کے علاوہ ان پر لگائے گئے الزامات واپس لیے جائیں۔
???????? Pakistan: @Amnesty strongly condemns the arrest and detention of at least 20 participants of the Baloch march on 17 December in Dera Ghazi Khan, Punjab.
The protestors, many of them women and families of the forcibly disappeared, peacefully held a sit-in and, subsequently,…
— Amnesty International South Asia, Regional Office (@amnestysasia) December 18, 2023
بلوچ مظاہرین کو اسلام آباد کی طرف مارچ کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت سے چند روز پہلے یہ احتجاجی مارچ شروع ہوا تھا اور مظاہرین نے صوبہ پنجاب سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچنا تھا۔
ریاستی فورسز کی جانب سے ڈی جی خان کے بلوچ خواتین پر تشدد اور گرفتار کرنے کے مناظر
ریاست بلوچوں کے خلاف کھلم کھلا دہشتگردی پر اتر آیا ہے۔ تمام بلوچ بلخصوص ڈی جی خان اور بارکھان کے بلوچوں سے اپیل کرتے ہیں کہ مارچ اس وقت کوہِ سلیمان کے حدود میں ہے اس لیے ان کا بھرپور ساتھ دیں اور… pic.twitter.com/mbxcKUBoyL— Baloch Yakjahti Committee – Kech (@BYCKech) December 17, 2023
مارچ کے شرکاء بالاچ بلوچ کے ماورائے قتل کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ بالاچ بلوچ کو پانچ کلو گرام دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کیے جانے کا سی ٹی ڈی بلوچستان نے دعویٰ کیا تھا۔ لیکن بعد ازاں اس پر مقدمہ چلانے کے بجائے اسے مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔
اس واقعے کے خلاف تقریباً دو ہفتے تک تربت میں احتجاجی دھرنا دینے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا فیصلہ کیا۔احتجاجی مارچ کرنے والوں میں بالاچ بلوچ کے رشتہ دار، عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ بالاچ کو ماورائے عدالت قتل کرنے والے سی ٹی ڈی حکام کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں سزا دی جائے لیکن انہیں صوبہ بلوچستان سے صوبہ پنجاب کی حدود میں داخلے پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے ان تمام گرفتار کیے گئے مظاہرین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے نیز پاکستان کے حکام سے کہا ہے کہ ان کے خلاف عائد کیے گئے تمام الزامات واپس لیے جائیں۔
انسانی حقوق کے ادارے نے ماورائے قانون اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کے علاوہ جبری گمشدگیوں کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 398 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 386 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 316 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 288 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 638 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3712 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2571 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C