07/August/2026

بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ، سپیشل برانچ کا پولیس اہلکار ہلاک

👁️ 111 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ، سپیشل برانچ کا پولیس اہلکار ہلاک

بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ، سپیشل برانچ کا پولیس اہلکار ہلاک

بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سپیشل برانچ کا ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کینٹ کی حدود میں معصوم آباد کے قریب بنوں۔میرانشاہ روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے پولیس اہلکار نور عالم خان کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گھر سے ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔

 

فائرنگ کے نتیجے میں نور عالم خان موقع پر ہلاک ہوگئے۔ وہ سپیشل برانچ میں بطور سپاہی فرائض انجام دے رہے تھے۔

 

حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

 

خیبرپختونخوا میں حالیہ مہینوں کے دوران پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، خصوصاً بنوں، شمالی وزیرستان اور ملحقہ اضلاع میں دہشت گردوں کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C