بنگلہ دیش میں بڑا احتجاج: ہزاروں مظاہرین کا احمدیوں کو ’کافر‘ قرار دینے کا مطالبہ
👁️ 425 بار دیکھا گیا
بنگلہ دیش میں بڑا احتجاج: ہزاروں مظاہرین کا احمدیوں کو ’کافر‘ قرار دینے کا مطالبہ
ڈھاکا (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں آج پندرہ نومبر بروز ہفتہ ہزاروں مظاہرین جمع ہوئے اور جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کے افراد کو غیر مسلم یا’’کافر‘‘ قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ اس احتجاجی ریلی کو ملک میں آئندہ عام انتخابات سے قبل سخت گیر حلقوں کی طاقت کے ایک مظاہرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
پاکستان کی طرح مسلم اکثریتی ملک بنگلہ دیش میں بھی طویل عرصے سے احمدی برادری پر ظلم و ستم کیا جاتا رہا ہے۔ گزشتہ برس وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد طلبہ کی قیادت میں انقلاب کے دوران ملک بھر میں اس کمیونٹی کے ارکان کے خلاف مشتعل عوامی گروہوں کے حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
اس کے بعد سخت گیر اسلام پسند گروہ دوبارہ سامنے آئے، جن کا مقصد آئندہ سال فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔
اس ریلی میں بھارت، پاکستان، سعودی عرب اور مصر کی اسلامی مذہبی شخصیات بھی شامل تھیں۔ بعض مظاہرین نے ٹی شرٹیں پہنی ہوئی تھیں، جن پر تحریر تھا، ’’احمدیہ جماعت کو کافر قرار دیا جائے۔‘‘ ایک بینر پر ان کے خلاف فوری قانون سازی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔
سخت گیر علماء احمدی برداری کو غیر مسلم قرار دیتے ہیں اور پیغمبر اسلام کے بعد کسی پیغمبر کو تسلیم کرنے کے عقیدے کو توہین مذہب کہتے ہیں۔
مظاہرین میں شامل ایک شخص محمد مامون شیخ نے اے ایف پی کو بتایا، ’’احمدی کمیونٹی ہمارے نظریے سے مکمل طور پر مختلف ہے، اس لیے وہ ہم میں سے نہیں ہیں۔ وہ دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کی طرح ملک میں رہ سکتے ہیں لیکن مسلمانوں کے طور پر نہیں۔‘‘
احمدیہ برادری کے ترجمان احمد تبشیر چوہدری نے اپنے فرقےکے خلاف مذہبی دلائل کو مسترد کرتے ہوئے کہا، ’’مذہب کو سیاسی آلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔‘‘ احمدیہ برادری بنگلہ دیش کی آبادی کے ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے۔
” چوہدری نے مزید کہا کہ خوف کے باوجود یہ برادری اپنے عقیدے سے دستبردار نہیں ہوگی، ’’ہم نہیں جھکیں گے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C