بھارت: امرتسر میں سکھوں کا پولیس اسٹیشن اجنالہ پر دھاوا
👁️ 49 بار دیکھا گیا
بھارت: امرتسر میں سکھوں کا پولیس اسٹیشن اجنالہ پر دھاوا
امرتسر + نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) بھارت کی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں مشتعل سکھوں کی جانب سے پولیس اسٹیشن پر دھاوے اور توڑ پھوڑ کے باوجود پولیس کی جانب سے کوئی بھی کارروائی نہ کرنے کا معاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
جمعرات کو تلواروں، بندوقوں اور تیز دھار آلوں سے لیس سکھوں نے خالصتان تحریک اور ‘وارث پنجاب دے’ نامی تنظیم کے رہنما امرت پال سنگھ کی قیادت میں تھانہ اجنالہ پر دھاوا بول دیا تھا۔ اس دوران ان کی پولیس اہلکاروں سے جھڑپیں بھی ہوئی تھیں، لیکن پولیس اہلکارمسلح سکھوں کے ہجوم کو روکنے میں ناکام رہے تھے۔
یہ ہنگامہ اس وقت پھوٹ پڑا تھا جب خالصتان تحریک کے حامی سکھ کارکن لو پریت سنگھ عرف طوفان سنگھ کو پولیس نے ایک شخص پر مبینہ تشدد اور اسے اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔ سکھ رہنما امرت پال سنگھ نے جمعرات کو کارکنوں کو تھانہ اجنالہ کے باہر احتجاج کی کال دی تھی۔
‘گرو گرنتھ کی وجہ سے کارروائی نہیں کی’
پولیس کا موٗٔقف ہے کہ ‘وارث پنجاب دے’ نامی تنظیم کے رہنما امرت پال سنگھ کے ساتھ آنے والے مشتعل سکھوں نے مقدس کتاب ‘گرو گرنتھ’ اُٹھا رکھی تھی جس کے احترام میں اُنہوں نے مسلح سکھوں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔
واقعے کے حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تلواریں، بندوقیں اور تیز دھار آلے اُٹھائے سکھ کارکن رکاوٹیں توڑتے ہوئے پولیس اسٹیشن کے اندر داخل ہو رہے ہیں۔ اس دوران اُن کی پولیس اہلکاروں سے جھڑپیں بھی ہو رہی ہیں۔
بھارتی نشریاتی ادارے ‘این ڈی ٹی وی’ کو دیے گئے انٹرویو میں پنجاب پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ ہرپال سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ ”جو کچھ جمعرات کو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ہم نے اس لیے کوئی ایکشن نہیں لیا کیوں کہ ہجوم نے گرو گرنتھ اُٹھا رکھی تھی۔ اگر ہم کوئی کارروائی کرتے تو پھر بڑے تصادم کا خدشہ تھا۔”
اُن کا کہنا تھا کہ امرت پال سنگھ نے پولیس کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ پرامن احتجاج کریں گے، لیکن انہوں نے پولیس کو دھوکہ دیا، ان کے لوگوں نے پنجاب پولیس پر حملہ کیا۔
ہرپال سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ امرت پال سنگھ سمیت قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے، لیکن اگر ہم کوئی ایکشن کرتے تو پورے پنجاب میں حالات بگڑ جاتے۔
#WATCH | Punjab: Supporters of 'Waris Punjab De' Chief Amritpal Singh break through police barricades with swords and guns outside Ajnala PS in Amritsar
They've gathered outside the PS in order to protest against the arrest of his (Amritpal Singh) close aide Lovepreet Toofan. pic.twitter.com/yhE8XkwYOO
— ANI (@ANI) February 23, 2023
پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں خالصتان تحریک نہیں چل رہی جب کہ پولیس نے ریاست سے دہشت گردی بھی ختم کر دی ہے۔ آج ہر کوئی امرت پال کو غلط کہہ رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پولیس نے طوفان سنگھ کے خلاف کیس ختم نہیں کیا جب کہ جمعرات کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں علیحدگی پسند سکھ تنظیمیں وقتاً فوقتاً اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرتی رہتی ہیں۔ امرت پال سنگھ کا شمار بھی خالصتان کے حامی سکھ رہنماؤں میں ہوتا ہے۔
حکومت ان پر یہ الزام عائد کرتی رہی ہے کہ وہ پنجاب میں علیحدگی پسند کو ہوا دینے اور انتشار پھیلانے میں ملوث ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 292 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C