بھارت: بھکاری کے گھر سے ملنے والی رقم کو گننے میں ممبئی پولیس کو 8 گھنٹے لگ گئے
👁️ 136 بار دیکھا گیا
بھارت: بھکاری کے گھر سے ملنے والی رقم کو گننے میں ممبئی پولیس کو 8 گھنٹے لگ گئے
ممبئی (ڈیلی اردو) بھارت میں ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے بھکاری کے گھر سے ملنے والی رقم کو گننے میں 8 گھنٹے لگ گئے۔
فقیروں سے متعلق عام خیال پایا جاتا ہے کہ ان کے گھروں یا جھونپڑیوں میں عام آدمی کے گھر سے کہیں زیادہ رقم پائی جاتی ہے۔
ممبئی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر دو روز قبل ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے بھکاری کی موت کے واقعہ نے اس عام خیال کو درست بھی ثابت کیا۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ممبئی کے گووندی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی ٹکر سے ایک فقیر ہلاک ہوگیا تھا، جب ریلوے پولیس مرنے والے فقیر کے لواحقین کی تلاش میں اس کی جھونپڑی تک پہنچی تو اندر کا ماحول دیکھ کر پولیس کے بھی اوسان خطا ہو گئے۔ درحقیقت ریلوے پولیس کو جھونپڑی میں پیسوں سے بھری بوری اور بیگ ملے۔
برآمد کی گئی بوری اور بیگ میں سکے اور نوٹوں پر مشتمل 2 لاکھ مالیت کی رقم موجود تھی جس کی گنتی کے لیے پولیس کو آٹھ گھنٹے کا وقت لگا۔
یہی نہیں پولیس نے بھکاری کے گھر سے ایک بینک پاس بک بھی برآمد کی جس میں 8 لاکھ 77 ہزار روپے جمع کیے جانے کی بینک رسید بھی موجود تھی۔
بھکاری کی شناخت برادی چند اآزاد کے نام سے کی گئی اور بتایا جا رہا ہے کہ آزاد ممبئی کی مقامی ٹرین میں بھیک مانگتے وقت ٹرین سے ٹکرایا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریلوے پولیس کو برادی چند آزاد کی جھونپڑی سے آدھار کارڈ، پی اے این کارڈ سمیت سینئر سٹیزن کارڈ بھی موصول ہوا جس پر راجستھان کا پتہ درج ہے۔
آزاد کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کچھ عرصہ قبل آزاد کے اہل خانہ بھی اس کے ساتھ ہی جھونپڑی میں رہائش پذیر تھے لیکن پھر وہ آزاد کو چھوڑ کر چلے گئے اور آزاد نے بھیک مانگنا شروع کر دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C