بھارت نے سکھوں پر حملے کیلئے پاکستانی سفارت کار کو طلب کیا
👁️ 39 بار دیکھا گیا
بھارت نے سکھوں پر حملے کیلئے پاکستانی سفارت کار کو طلب کیا
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) بھارت نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکھ اقلیت پر ہونے والے حملوں کی خلوص کے ساتھ تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے۔ بھارت نے ان حملوں پر پاکستانی حکام سے احتجاج بھی درج کروایا ہے۔
ایک ایسے وقت جب بھارت میں مسلمانوں کے خلاف موجودہ حکومت کے رویے اور انسانی حقوق کے ریکارڈ کے حوالے سے امریکہ سے نئی دہلی تک بحث جاری ہے، بھارت نے ایک سینیئر پاکستانی سفارت کار کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے سکھ اقلیت پر حالیہ حملوں کے سلسلے میں احتجاج کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پشاور میں ایک سکھ کا قتل کر دیا گیا تھا۔ بھارتی حکام کے مطابق سکھ اقلیتوں کے قتل کے معاملے پر نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارت کار کے ساتھ شدید احتجاج درج کرایا گیا۔
بھارت کے مطابق رواں برس اپریل اور جون کے درمیان پاکستان میں سکھ برادری پر حملوں کے چار واقعات پیش آ چکے ہیں۔
پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حالیہ واقعے میں، سنیچر کے روز، پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں منموہن سنگھ نامی ایک سکھ کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ نام نہاد دہشت گرد گروپ ‘اسلامک اسٹیٹ’ نے اپنے ایک بیان میں منموہن سنگھ کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی، اور انہیں ”مشرکانہ” سکھ مذہب کا پیروکار بتایا تھا۔ اس بیان میں ایک روز قبل ایک دوسرے سکھ پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی گئی تھی۔
بیان کے مطابق، ” یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور حکومت نے پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ وہ سکھ برادری پر حملوں کی ”مخلصانہ” تحقیقات کریں اور اپنی رپورٹ شیئر بھی کریں۔”
بھارت میں انسانی حقوق کی ابتر صورت حال
بھارت نے پاکستان کو اپنے اقلیتوں کے تحفظ کے لیے یہ نصیحتیں ایک ایسے وقت پر کی ہیں، جب خود بھارت میں مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے وزیر اور ان کی پارٹی کے کئی رہنما امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما کی اس بات سے کافی ناراض ہیں کہ انہوں نے بھارتی مسلمانوں کی پریشان کن صورت حال کے بارے میں باتیں کیوں کی اور انسانی حقوق سے متعلق آواز کیوں اٹھائی۔
واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر براک اوباما نے گزشتہ ہفتے وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ کے دوران ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی تمنا ہے کہ جب صدر جو بائیڈن مودی سے بات چیت کریں، تو وہ بھارت میں مسلم اقلیت کے حقوق کے تحفظ سے متعلق پائے جانے والے خدشات پر بھی زور دیں۔
بھارت نے کیا کہا؟
بھارتی ذرائع ابلاغ میں وزارت داخلہ کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ نئی دہلی نے اس برس اپریل اور جون کے درمیان ہونے والے چار حملوں کا ”سنجیدہ” نوٹس لیا ہے۔ ”پاکستان میں سکھ برادری کے افراد پر حالیہ حملوں کے بعد بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سینیئر سفارت کار کو طلب کیا اور ان واقعات پر شدید احتجاج درج کرایا ہے۔”
بیان کے مطابق، ” یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور حکومت نے پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ وہ سکھ برادری پر حملوں کی ”مخلصانہ” تحقیقات کریں اور اپنی رپورٹ شیئر بھی کریں۔”
بھارت میں انسانی حقوق کی ابتر صورت حال
بھارت نے پاکستان کو اپنے اقلیتوں کے تحفظ کے لیے یہ نصیحتیں ایک ایسے وقت پر کی ہیں، جب خود بھارت میں مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے وزیر اور ان کی پارٹی کے کئی رہنما امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما کی اس بات سے کافی ناراض ہیں کہ انہوں نے بھارتی مسلمانوں کی پریشان کن صورت حال کے بارے میں باتیں کیوں کی اور انسانی حقوق سے متعلق آواز کیوں اٹھائی۔
واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر براک اوباما نے گزشتہ ہفتے وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ کے دوران ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی تمنا ہے کہ جب صدر جو بائیڈن مودی سے بات چیت کریں، تو وہ بھارت میں مسلم اقلیت کے حقوق کے تحفظ سے متعلق پائے جانے والے خدشات پر بھی زور دیں۔
سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران سابق امریکی صدر اوباما نے کہا تھا: ”اگر میں وزیر اعظم مودی، جنہیں میں اچھی طرح جانتا ہوں، کہ ساتھ بات چیت کرتا تو میری دلیل کا ایک حصہ یہ بھی ہوتا کہ اگر آپ بھارت میں نسلی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہیں کرتے ہیں، اورقوی امکان اس بات کا ہے کہ ایک وقت آئے گا جب بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے شروع ہو جائیں گے۔”
مودی کے دورہ امریکہ سے قبل کچھ ڈیموکریٹک قانون سازوں نے بھی مذہبی اور شہری آزادیوں کے تعلق سے بھارت کے ریکارڈ پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔ امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے 70 سے زائد ارکان نے ایک خط پر دستخط کیے تھے، جس میں انہوں نے بائیڈن انتظامیہ سے مودی کے ساتھ بات چیت کے دوران انسانی حقوق کے خدشات پر گفتگو کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C