بھارت ویتنام کو براہموس میزائل فراہم کریگا، راجیش کمار سنگھ
👁️ 303 بار دیکھا گیا
بھارت ویتنام کو براہموس میزائل فراہم کریگا، راجیش کمار سنگھ
نئی دہلی (ڈیلی اردو/روئٹرز) بھارت نے کہا ہے کہ اُس نے ویتنام کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ اسے براہموس میزائل فراہم کرے گا۔ یہ بات بھارتی سیکرٹری دفاع راجیش کمار سنگھ نے بتائی۔ براہموس میزائل بھارت نے روس کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔
سنگھ نے سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سکیورٹی سمٹ کے دوران کہا کہ ویتنام کے ساتھ معاہدہ ہو چکا ہے، اگرچہ اس کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت انڈونیشیا کے ساتھ بھی اسی نوعیت کے ایک معاہدے کو حتمی شکل دے رہا ہے۔
فلپائن، بھارت سے براہموس میزائل نظام خریدنے والا پہلا ملک تھا، جس نے 2022 میں 375 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا تھا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ویتنام کے ساتھ مجوزہ معاہدے کی مالیت تقریباً 629 ملین ڈالر ہو سکتی ہے، جس میں تربیت اور لاجسٹک معاونت بھی شامل ہوگی۔
بھارتی سیکرٹری دفاع راجیش کمار سنگھ نے شنگریلا دفاعی فورم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آسیان ممالک کے ساتھ مضبوط وابستگی رکھتا ہے، ’’ ہم آپ سب کو دوست ممالک سمجھتے ہیں جن کے ساتھ ہم جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا اشتراک کر سکتے ہیں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C