بھارت: پجاری کی مسلم خواتین کو اغوا اور ریپ کی کھلی دھمکی
👁️ 82 بار دیکھا گیا
بھارت: پجاری کی مسلم خواتین کو اغوا اور ریپ کی کھلی دھمکی
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) مندر کے ایک پجاری نے مبینہ طور پر مذہب اسلام کی توہین کے ساتھ ہی مسلم خواتین کو ریپ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تفتیش کا حکم دیا گیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کی پولیس نے اس ویڈیو کی تفتیش کا حکم دیا ہے، جس میں مندر کا ایک ہندو پجاری مسجد کے دروازے پر، اپنے پیروکاروں کے ہجوم سے خطاب کے دوران مسلم خواتین کو اغوا کرنے اور ان کے ساتھ جنسی زیادتیاں کرنے کی کھلی دھمکی دیتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔
یہ واقعہ ضلع سیتا پور کے تاریخی قصبے خیر آباد کا ہے، جو اپنے دور کے معروف عالم دین اسماعیل خیر آبادی کا آبائی قصبہ تھا۔ دارالحکومت لکھنؤ سے یہ محض سو کلو میٹر کے فاصلے پر ہی واقع ہے۔
ویڈیو میں کیا ہے؟
اس ويڈو میں خیر آباد مندر کے ایک مہنت کو گاڑی کے اندر بیٹھے ہوئے مسجد کے سامنے لاؤڈ اسپیکر پر کہتے ہوئے سنا جا سکتا کہ اگر، ’’کوئی مسلمان علاقے میں کسی لڑکی کو ہراساں کرتا ہے، تو پھر میں مسلم خواتین کو اغوا کر کے ان کا کھلے عام ریپ کروں گا۔‘‘ اس پر وہاں پر جمع مہنت کے سینکڑوں پیروکار ’’جے شری رام‘‘ کا زوردار نعرہ لگاتے ہیں۔
اس ویڈیو میں مہنت اپنے قتل کی سازش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مسلمانوں اوران کے مذہب کی تذلیل کے لیے بہت سے ایسے نازیبا اور تحقیر آمیز الفاظ استعمال کرتے ہیں کہ انہیں دہرانا بھی مناسب نہیں ہے۔
اس ویڈیو میں مہنت کے ساتھ ہی وردی میں ایک پولیس افسر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، تاہم وہ بھی خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ مہنت جی کہتے ہیں، ’’مسلمانوں صحیح سے رہنا ہے تو خیر آباد میں رہو، کیونکہ جلدی ہی یہ شری رام نگر بننے والا ہے۔‘‘
وائرل ویڈیوز کی تحقیق کرنے والی ایک معروف ویب سائٹ ’آلٹ نیوز‘ کے ایک ایڈیٹر محمد رضوان نے یہ ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ دو اپریل کو یہ واقعہ پیش آیا تھا تاہم ابھی تک حکام کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
اس کے جواب میں سیتا پور کی پولیس نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایک سینیئر افسر اس کی تفتیش کر رہا ہے اور حقائق سامنے آنے کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔
چند روز قبل ہی یو پی کے ضلع غازی پور میں بھی ایسے ہی سخت گیر ہندو تنظیموں کے بہت سے کارکنان افطاری سے قبل ایک مسجد میں داخل ہو گئے تھے اور اس کے میناروں پر چڑھ کر، اپنا بھگوا پرچم لہرانے کے ساتھ جے شری رام کے نعرے لگا رہے تھے۔
’سب کچھ حکومت کی ایما پر ہو رہا ہے‘
بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اس طرح کے حملے بہت تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں۔ کہیں پر گوشت پر پابندی عائد کی جا رہی ہے تو کہیں پر مسجد پر نصب لاؤڈ اسپیکر اتارنے کی مہم شروع کی جا رہی ہے۔ آئے دن ہندو تنظیمیں اب مسلمانوں کی کھل کر مخالفت اور ان کے بائیکاٹ کی کال دے رہی ہیں۔
لکھنؤ کے ایک سینیئر صحافی پرویز احمد کہتے ہیں کہ حالات اب پہلے جیسے نہیں رہے اور اب یہ سب ہر روز ہونے لگا ہے۔ ڈی ڈبلیو اردو سے بات چيت میں انہوں نے کہا، ’’وہ اپنی طاقت دکھانا چاہتے۔ وہ یہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ ہم اتنی اکثریت اور طاقت میں ہیں کہ ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں اور ہمارے خلاف کوئی کارروائی بھی نہیں ہو گی۔‘‘
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کھل کر سامنے آنے کا مطلب یہی ہے کہ، ’’حکومت ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ اگر یہی بات کسی مسلمان نے کی ہوتی تو وہ اب تک جیل میں ہوتا۔ سینکڑوں مسلمان لڑکے پہلے ہی سے جیل میں بند ہیں۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا، ’’اس میں کوئی شک ہی نہیں کہ یہ سب کچھ حکومت کی ایما پر ہو رہا ہے۔ جب انصاف کا نظام رک جاتا ہے، تو پھر وہی مشکلات آتی ہیں جس کا آج سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حالات کافی بگڑے ہوئے ہیں۔ سب سے تشویش ناک بات تو یہ ہے کہ اب حکومتی افسر اور نوکر شاہ بھی ریڈیکل ہندو بنتے جا رہے ہیں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15512 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C