بھارت کے بارڈر سکیورٹی فورسز نے لاہور امرتسر سرحد پر 3 ڈرون مار گرائے
👁️ 105 بار دیکھا گیا
بھارت کے بارڈر سکیورٹی فورسز نے لاہور امرتسر سرحد پر 3 ڈرون مار گرائے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے گزشتہ دو روز کے دوران لاہور/ امرتسر انٹرنیشنل بارڈر پر مبینہ طور پر تین ڈرون مار گرانے اور ڈھائی کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بی ایس ایف نے الزام لگایا کہ پاکستانی اور بھارتی اسمگلر منشیات اور اسلحہ کی ترسیل کے لیے اب ڈرون استعمال کر رہے ہیں۔
بی ایس ایف کے ترجمان کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب لاہور/ امرتسر انٹرنیشنل بارڈر پر تین مختلف مقامات پر تین چھوٹے ڈرون مار گرائے گئے ہیں، گرائے جانے والے دو ڈرونز کے ساتھ ہیروئن بھی برآمد کی گئی ہے۔
#AlertBSF troops have brought down another drone from #Pakistan, that met with swift response from tps in #Amritsar Sector. Bag with suspected narcotics hooked with #drone has also been recovered.
Worth mentioning this is 2nd drone shot down in a night in #amritsar#BreakingNews pic.twitter.com/647RITvq6J— BSF PUNJAB FRONTIER (@BSF_Punjab) May 19, 2023
بھارتی حکام نے یہ بھی الزام لگایا کہ تیسرا ڈرون پاکستانی حدود میں جاگرا تھا جس کی وجہ سے اس کا ملبہ نہیں مل سکا ہے۔
Border Security Force (BSF) personnel brought down a drone and recovered two packets of suspected drugs in Amritsar district of Punjab. The gross weight of the consignment was 2.6 kg. pic.twitter.com/HCasCyvPQT
— NDTV (@ndtv) May 20, 2023
دوسری طرف پاکستانی حکام کی طرف سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ بھارتی حکام کافی عرصہ سے چھوٹے ڈرون طیاروں کی مدد سے منشیات اور اسلحہ سمگل کیے جانے کے دعوے کر رہے ہیں۔
واضع رہے کہ دونوں ممالک کی سرحدی فورسز اسمگلنگ کی روک تھام اور اسمگلروں سرکوبی کے لیے سرچ آپریشن بھی کرتی ہیں اور ماضی میں کئی اسمگلر مارے بھی گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C