بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مشتبہ ڈرون کی اطلاع، پونچھ سمیت کئی اضلاع میں سرچ آپریشن
👁️ 125 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مشتبہ ڈرون کی اطلاع، پونچھ سمیت کئی اضلاع میں سرچ آپریشن
سری نگر(ڈیلی اردو) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب مشتبہ ڈرون کی نقل و حرکت اور بعض علاقوں میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
حکام کے مطابق پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں جمعہ کی شام بالا کوٹ کے علاقے میں بہروٹی گاؤں کے قریب ایک ڈرون کو فضا میں منڈلاتے دیکھا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈرون منگل نار اور ڈبروٹ کی جانب بڑھا اور بعد ازاں پاکستان کی سمت واپس چلا گیا۔
واقعے کے بعد ایل او سی پر تعینات فوجی اہلکاروں نے نگرانی مزید سخت کردی، جبکہ ہفتہ کی صبح علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ ڈرون نے کوئی مشتبہ سامان گرایا یا نہیں۔
تلاشی کارروائی تاحال جاری ہے اور سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔
اودھم پور، کٹھوعہ اور راجوری کے جنگلات میں بھی سرچ آپریشن
دوسری جانب مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاعات پر پولیس، فوج اور نیم فوجی دستوں نے اودھم پور، کٹھوعہ اور راجوری کے مختلف جنگلاتی علاقوں میں بھی مشترکہ سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
حکام کے مطابق اودھم پور اور کٹھوعہ کے جنگلاتی علاقوں میں خوبن، ٹھگین، کھٹریل، گودو فلال، پڈیار، چور مو نو، کھیا، کھسہ، بھیڑ، مرتا، جوفر اور ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی اہلکاروں نے تلاشی لی۔
راجوری کے گیباس، متھیانی، موگلا اور نرلا علاقوں میں بھی کارروائی کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ مقامی افراد نے ان علاقوں میں دو مشتبہ مسلح افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع دی تھی، جن کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ دہشتگرد ہوسکتے ہیں۔
حکام کے مطابق تاحال سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا کسی مشتبہ شخص سے سامنا نہیں ہوا، جبکہ مختلف علاقوں میں تلاشی اور نگرانی کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C